چکسواری،چورموبائل شاپ سے لاکھوں روپے نقدی لے اڑے

چک سواری(مرتضیٰ عطاری سے)چک سواری میں پولیس گشت اورچوکیدارہ نظام کے باوجودچوروں کاکامیاب پھیرا،مرکزی میرپورکوٹلی شاہراہ پرواقع موبائل شاپ سے لاکھوں روپے نقدی لے اُڑے،پولیس نے موقع ملاحظہ کرکے درخواست کی روشنی میں نامعلوم مرتکبان کی تلاش شروع کردی ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع میرپورکے نواحی قصبہ چک سواری میں اتواراورسوموارکی درمیانی شب نامعلوم چوروں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مرکزی میرپورکوٹلی شاہراہ پرواقع البدرموبائل شاپ کی عقبی دیوارتوڑکرداخل ہوئے اورمالک دُکان اسلم حسین ولدعبدالعزیزساکن اسلام گڑھ کے مطابق دُکان میں موجودچارلاکھ بیس ہزارروپے نقدی لے گئے ۔ گذشتہ روز(سوموار)علی الصبح دُکان دارکی اطلاع پرپولیس تھانہ چک سواری نے جائے واردات کامعائنہ کیا اورنامعلوم چوروں کوگرفتارکرکے مال مسروقہ کی برآمدگی کی یقین دہانی کرائی ۔ مرکزی میرپورکوٹلی شاہراہ پرتھانہ پولیس چک سواری سے چندسوکلومیٹرکے فاصلہ پرپولیس گشت اورچوکیدارہ نظام کی موجودگی میں چوری کی واردات نے عوام علاقہ کے ذہنوں میں مختلف سوالات پیداکردیے ہیں ۔ عوام علاقہ چک سواری کے مطابق چوری کی یہ واردات کوتھانہ پولیس چک سواری اورچوکیداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں