(ر)میجرمحبوب حسین کی صاحبزادی اور پولیس کانسٹیبل سردارمسعودسدوزئی کی بھتیجی ماریہ محبوب نے MBBSکی ڈگری مکمل کرلی

کوٹلی(اے جے کے نیوز)ریٹائرڈمیجرمحبوب حسین کی صاحبزادی اورمحکمہ پولیس کے کانسٹیبل سردارمسعودسدوزئی کی بھتیجی ماریہ محبوب نے MBBSکی ڈگری مکمل کرلی ۔ ڈاکٹرماریہ محبوب کی ڈگری مکمل ہونے پروالدین،عزیزواقارب سمیت عوام علاقہ کی مبارکبادوں کاتانتابندھ گیا ۔ ڈاکٹرماریہ محبوب کیلئے نیک تمناءوں کا اظہار ۔ تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈمیجرمحبوب حسین کی صاحبزادی اورمحکمہ پولیس کے کانسٹیبل سردارمسعودسدوزئی کی بھتیجی ماریہ محبوب نے MBBS کی ڈگری مکمل کرلی ۔ ڈاکٹرماریہ محبوب کیMBBS کی ڈگری مکمل ہونے کی خبرسنتے ہی والدین،عزیزواقارب اورعوام علاقہ نے انہیں مبارکباددی ۔ عوام علاقہ نے ڈاکٹرماریہ محبوب کومبارکباددیتے ہوئے اس امیدکا اظہارکیاہے کہ ڈاکٹرماریہ محبوب انسانیت کی بے لوث خدمت کرینگی جس طرح ان کے والدمحترم ریٹائرڈمیجرمحبوب حسین نے پاک فوج میں اپنے ملک خدمت کی ہے ۔ اس موقع پرڈاکٹرماریہ محبوب نے مبارکباددینے والوں کاشکریہ اداکیا اورکہاکہ انشا اللہ عوام کی بے لوث خدمت کرونگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں