میرپورپولیس کی کارروائی،لڑکی سے پرس چھین کرفرارہونے ملزمان گرفتار

میرپور(بیورو رپورٹ)SSPمیرپور راجہ عرفان سلیم کی جانب سے بہترین انویسٹیگیٹرSHO انسپکٹرنصیراحمدخان کی تعیناتی سے تھانہ سٹی میرپور نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف مستند کاروائیوں کا آغاز کردیا۔گذشتہ روز تھانہ سٹی کی حدود سے راہگیر لڑکی سےدو نامعلوم موٹرسائیکل سوارپرس چھین کر فرار ہو گیے لڑکی کے پرس میں نقدی کے علاوہ قیمتی موبائل فون بھی تھا۔واردات کی اطلاع ملنےپر SHOتھانہ سٹی نصیر خان نے DFC نزاکت جٹ کے ہمراہ واردات کی تفتیش شروع کردی اور چند گھنٹوں کے اندر دو ملزمان بلال ولد اصغرقوم گجرسکنہ بلاہ میرپور اور حارث ولد جہانگیر قوم مغل سکنہ بلاہ میرپور کو گرفتار کرتے ہوئے انکے قبضے سے چھینا گیا پرس موبائل اور واردات میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے حوالات بند کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں