بھمبر،ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل زخمی

بھمبر(اے جے کے نیوز)گزشتہ دنوں دربارباباشادی شہیدپرگن پوائنٹ سے ہونے والی ڈکیتی کے ملزمان پرتھانہ پولیس چوکی کاچھاپہ،ملزمان کی فائرنگ سے ساجدنامی پولیس کانسٹیبل زخمی ۔ تفصیلات کے مطابق دربارباباشادی شہیدڈکیتی پرڈی آئی جی میرپورڈویژن سردارگلفرازخان کے نوٹس لینے کے بعدایس پی بھمبرمحمدسلطان اعوان نے ایس ایچ اوچوکی مرزاشبیرجرال کوکارروائی کاحکم دیا ۔ گزشتہ رات جب چوکی پولیس ملزمان کی تلاش میں ان کے گھرتونین پہنچی توملزم کاشف عرف کاشی نے پولیس پارٹی پرفائرنگ کردی جس سے پولیس کانسٹیبل ساجدموقع پرزخمی ہوگیاجبکہ ملزم کاشف عرف کاشی واقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیاملزم کے ساتھی اعجازیونس کوپولیس نے گرفتارکرلیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں