چوکی آفیسرکالاڈب ایازممتازکی منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ عناصرکیخلاف کارروائیاں قابل تعریف ہیں ،راجہ شفیق پلاھلوی

برطانیہ(اے جے کے نیوز)چیئرمین مسلم لیگ ن اوورسیزومیڈیا ایڈوائزرراجہ شفیق پلاھلوی نے کہاہے کہ چوکی آفیسرکالاڈب ایازممتازایک قابل،دیانتداراوردبنگ پولیس آفیسرہیں ۔ ایازممتازاس سے قبل بھی چوکی آفیسرکالاڈب تعینات رہ چکے ہیں ،انہوں نے منشیات فروشوں اورجرائم پیشہ عناصرکیخلاف جوکارروائیاں کیں وہ قابل تعریف ہیں ۔ راجہ شفیق احمدخان نے منشیات فروشوں کی حوصلہ شکنی اوران کی وجہ سے پھیلنے والے خطرات کے بارے میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ منشیات فروش معاشرے کاوہ ناسورہیں جن کی وجہ سے بے شمارگھراوربستیوں کی بستیاں اجڑچکی ہیں ۔ ہمارے مستقبل کے نوجوانوں کومنشیات فروش حلیے بہانوں سے منشیات جیسی گندگی کی لت ڈال دیتے ہیں ،ایسے میں عوام کوبھی چاہیے کہ پولیس کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ پولیس معاشرے کومنشیات فروشوں اورمنشیات جیسی لعنت سے پاک کرکے دم لیں ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف دبنگ کارروائیاں ہیں ہم ایازممتازکی بطورچوکی آفیسرکالاڈب تعیناتی پرایس پی ضلع کوٹلی راجہ اکمل کے مشکورہیں کہ انہوں نے ایسے بہادراورجرات مندپولیس آفیسرکوکالاڈب میں تعینات کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں