کالاڈب چوکی پولیس کی دبنگ کارروائیاں ، دوملزمان منشیات اورشراب سمیت گرفتار

چڑہوئی(اے جے کے نیوز)چوکی آفیسرکالاڈب ایازممتازکی منشیات فروشوں کیخلاف دبنگ کارروائیاں ۔ منشیات فروشوں پرسکتہ طاری ہوگیا ۔ اعلیٰ کوالٹی چرس اورشراب کی بوتلیں برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج،تفتیش شروع ۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی ضلع کوٹلی راجہ اکمل اوراے ایس پی ضلع کوٹلی خرم اقبال کی منشیات فروشوں کیخلاف خصوصی مشن کوپایہ تکیمیل تک پہنچانے کیلئے ایس ایچ اوچڑہوئی سردارافتخارکی زیرنگرانی چوکی آفیسرکالاڈب ایازممتازنے ہمراہ نفری منشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کردیا ۔ پولیس نے پہلی کارروائی کرتے ہوئے ملزم بشارت عرف یعنی ساکن کالاڈب کوگرفتارکرتے ہوئے اسکے زیرقبضہ سے 370 گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمدکرلی اسی طرح دوسری کارروائی میں ملزم ذیشان شبیرساکن سماہنی کوگرفتارکرتے ہوئے آٹھ بوتل برآمدکرکے دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں حوالات بندکردیا ۔ دونوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے تاہم اہم انکشافات متوقع ہیں ۔ اس موقع پرچوکی آفیسرکالاڈب ایازممتازنے اے جے کے نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایس پی ضلع کوٹلی راجہ اکمل ،اے ایس پی خرم اقبال اورایس ایچ اوچڑہوئی سردارافتخارکی زیرنگرانی منشیات فروشوں کاقلع قمع کرکے دم لینگے ۔ منشیات فروش معاشرے کاناسورہیں ان کاخاتمہ ہماری آنے والی نسلوں کی بقاکیلئے ضروری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں