میرپور میں بیرون ملک بھجوانے کیلئے دو نمبرایجنٹس متحرک،غیرریاستی ایجنٹوں کی بھرمار

میرپور(راجہ قیصرافضل سے) بیرون ملک بھجوانے کے لئے دو نمبر ایجنٹس متحرک،میرپور میں غیر ریاستی ایجنٹوں کی بھرمار، ایف آئی اے سے بچنے کے لئے پر طعیش دفاتر کھل گئے، سادہ لوح لوگوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لئے لڑکیوں کا سہارا، کلک اینڈ کلک طرز کا کھیل پھر شروع، انتظامیہ کی ڈھیلی کمان بغیر رجسٹریشن کے ایجنٹوں نے دفاتر بنا لئے تفصیلات کے مطابق میرپور کو سونے کی چڑیا سمجھنے والے بیرون ممالک بھجوانے کے لئے ایجنٹوں نے دفاتر بنا لئے آزاد کشمیر میں ایف آئی اے کی کاروائی سے بچنے کے لئے غیر ریاستی ایجنٹوں نے ڈھیرے جما لئے یورپ بھجوانے کے لئے مستقبل کے سہانے خواب دکھانے کے لئے پاسپورٹ اکھٹے کرنا شروع کر دئیے سادہ لوح لوگوں سے کہا جا رہا ہے کہ ورک پرمٹ اپروول کے بعد ایک لاکھ روپے دینا ہوں گے اور باقی رقم ویزہ حاصل کرنے کے بعد دینا ہو گی لیکن نوسرباز ایجنٹوں کے بارے میں اے جے کے نیوز کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق میرپور کے کسی بھی انتظامی ادارے کے پاس رجسٹریشن موجود نہ ہے جس طرح ماضی قریب میں منی لندن کے باسیوں کو لوٹا گیا اسی طرح مستقبل میں بھی سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے کے لئے نوسرباز گروہ متحرک ہو چکا ہے مزید انکشافات آئندہ چند روز میں اے جے کے نیوز کرے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں