ایس ایچ او کوٹلی محمدشہزادچوہدری کی عقابی کارروائی،انسانیت کی رگوں میں زہرگھولنے والے کودبوچ لیا

کوٹلی(اے جے کے نیوز)ایس ایچ اوکوٹلی محمدشہزادچوہدری کی عقابی کارروائی،انسانیت کی رگوں میں زہرگھولنے والے کودبوچ لیا،رنگے ہاتھوں گرفتار،مقدمہ درج،تفتیش تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کوٹلی راجہ اکمل خان کاضلع کوٹلی کومنشیات فروشوں سے پاک کرنے کے مشن کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ایس ایچ اوکوٹلی محمدشہزادچوہدری نے پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جن میں تفتیشی محمدجمیل،ڈی ایف سی محمدبوستان اورراجہ سفیان شامل تھے ۔ پولیس ٹیم کی نگرانی خود ایس ایچ اوکوٹلی محمدشہزادچوہدری کررہے تھے ۔ پولیس ٹیم نے ذراءع کی اطلاع پرندیم احمدولدنظام دین قوم بھٹی ساکن بندیالکالولی بڑالی کوگرفتارکرتے ہوئے ملزم کے زیرقبضہ سے 580 گرام ہیروئن برآمد کرلی ۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات بندکردیاگیاہے ۔ ملزم سے مزیدتفتیش جاری ہے تاہم اہم انکشافات متوقع ہیں ۔ اس موقع پرایس ایچ اوکوٹلی محمدشہزادچوہدری نے اے جے کے نیوزسے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ منشیات فروشوں کاقلع قمع ہماری آنے والی نسلوں کے بہترمستقبل کیلئے ضروری ہے ۔ منشیات فروش ہمارے نوجوانوں کونشے کی لت ڈال کران کی زندگیاں اجیرن کردیتے ہیں جس کی وجہ سے گھروں کے گھراجڑجاتے ہیں ۔ انہوں نے عوام سے کہاکہ جب بھی آپ کسی شخص کوایسی حرکات میں ملوث دیکھیں توپولیس سے بروقت رابطہ کریں ،آپ کانام صیغہ راز میں رکھاجائیگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں