آزادکشمیرکے بڑے شہر میں قریبی رشتہ دار نے خاتون کوقتل کردیا

بھمبر(ملک نوید)تھانہ علی بیگ کی حدود میں واقع گاؤں میں مسماۃ سمیرا کوثر زوجہ طاہر کو قریبی رشتہ دار باسط علی نے ٹوکے کے وار کرکے قتل کر دیا واقعہ کی اطلاع پر SHO تھانہ علی بیگ نثار یوسف نےحکمت عملی اختیارکرتے ہوئے ہمراہ DFC راجہ علی راجہ۔توقیر لیاقت۔ راجہ شہزاد اور راجہ فراز کے ملزم باسط علی ولدمظہر سکنہ گجراں علی بیگ ضلع بھمبر کو قابو کر کے حراست میں لے لیا ملزم باسط علی کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد کرلیا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے حوالات بند کر دیا۔ابتدائی تفتیش میں ملزم کی جانب سے دئیے بیانات کی تحقیق و تفتیش جاری ہے تاہم ابھی قتل کی وجوہات کا علم نہ ہوسکا۔عوام علاقہ نے بروقت کاروائی پر تھانہ علی بیگ کے SHO اور عملے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں