وزیربلدیات راجہ نصیرنے خلاف میرٹ اپنے بھانجوں اوربھتیجوں کواعلیٰ عہدوں سے نوازا،غریب عوام کاحق بری طرح پامال کیا گیا،سرداربابرحسین

کوٹلی(اے جے کے نیوز)آزادکشمیر میں لوکل گورنمنٹ،بلدیات اوردیہی ترقی کے نام کی وزارت کابجٹ تقریباًتین ارب کے قریب ہے،جس کے وزیربلدیات موصوف نے میرٹ کاجنازہ نکال دیاہے ۔ موجودہ دور میں وزیرموصوف نے اپنے بھانجوں ،بھتیجوں کوخلاف میرٹ اعلیٰ عہدوں سے نوازا ۔ ترقیاتی منصوبے صرف کاغذی کارروائی تک محدوداورعوام کوسبزباغات دکھاکروزیرموصوف خود سٹیٹس انجوائے کررہے ہیں ۔ حکومت میں آکربلدیاتی الیکشن کا انعقادکروانے والوں نے صرف عوام کوبیوقوف بنایاہے ۔ وزیربلدیات مسلم لیگ ن کے مقامی سیاسی ٹھیکیدارکونوازرہے ہیں ۔ کوئی چیک اینڈبیلنس نہیں ہے ۔ آزادکشمیرکے 2016 کے الیکشن میں مسلم لیگ ن نے بلدیاتی الیکشن کروانے کاوعدہ کیاتھا،آج چارسال کاعرصہ گزرنے کے قریب ہے بلدیاتی الیکشن کانام لینابھی لیگی حکومت بھول گئی ہے ۔ وادی نیلم میں ہوئے سانحے کے بعدجملہ سہولیات کے فقدان کی وجہ سے کئی درجن لوگ لقمہ اجل بن گئے ہیں ۔ عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے 2021 کے الیکشن میں ان لٹیروں کا احتساب کریں ۔ ان خیالات کا اظہارسابق سیکرٹری جنرل تحریک انصاف آزادکشمیرسرداربابرحسین نے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ وزیربلدیات راجہ نصیرنے میرٹ کوبحال کرنے کاعوام کوجوجھانسہ دیاتھاوہ اب بری طرح بے نقاب ہوچکاہے ۔ وزیربلدیات راجہ نصیرنے موجودہ دورحکومت میں خلاف میرٹ اپنے بھانجوں اوربھتیجوں کواعلیٰ عہدوں سے نوازاہے ۔ غریب عوام کاحق بری طرح پامال کیاگیاہے ۔ اب حلقہ میں راجہ نصیرکی اجارہ داری مزیدنہیں چل سکتی ۔ وزیرموصوف ترقیاتی بجٹ سے مسلم لیگ ن کے مقامی سیاسی ٹھیکیدارکونوازرہے ہیں ۔ سرداربابرحسین نے کہاکہ حلقہ سہنسہ میں صرف وزیرموصوف نے فائلوں اورکاغذات کی حدتک ترقیاتی کام کروائے ہیں ۔ عوام کوصرف سبزباغات دکھائے گئے ہیں ۔ موجودہ حکومت نے 2016 کے الیکشن میں برملاکہاتھاکہ حکومت میں آتے ہی بلدیاتی الیکشن کا انعقادکروائیں گئے آج چارکاعرصہ گزرنے کے قریب ہے بلدیاتی الیکشن کانام تک نہیں لیاجارہاہے ۔ انہوں نے مزیدگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیر میں 1991 کے بعدبلدیاتی نظام ومقامی حکومتوں کاقیام عمل میں نہیں لایاجاسکایالانے نہیں دیاگیا ۔ اس حکومت کی کارکردگی کاپول وادی نیلم میں ہونے والے سانحے سے لگایاجاسکتاہے جہاں جملہ سہولیات کے فقدان کی وجہ سے کئی درجن لوگ لقمہ اجل بن گئے ہیں ۔ سرداربابرحسین نے عوام کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ عوام اپنے ووٹ کی طاقت کوپہنچانیں ،2021 کے الیکشن میں عوام کاخون چوسنے والوں کا احتساب کریں اورتحریک انصاف کی حکومت بنواکرآزادکشمیر میں عام آدمی کی حکومت قائم کروائیں تاکہ عام آدمی کوانصاف ملیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں