پاکستان،وہ بار ایسوسی ایشن جس کے مسلمان ممبران کیلئے ختم نبوت حلف نامہ لازمی قرار دیدیا گیا

اسلام آباد بار کے مسلمان ممبران کیلئے ختم نبوت حلف نامہ لازمی قرار دے دیا گیا جو کہ 31 جنوری تک لازمی جمع کرانا ہوگا، مذکورہ فیصلہ صدراسلام آباد بار ایسوسی ایشن محمد ظفر کھوکھر کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ہے۔

بار کے جنرل سیکرٹری مرزا نبیل طاہر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفالٹرز کی ممبرشپ معطل کرکے فہرست نوٹس بورڈ پر آویزاں کی جائے گا۔نوٹیفکیشن میں درج ہے کہ نئے مسلمان ممبران کیلئے ختم نبوت کے حلف نامے میں اپنا مذہب لکھنا لازمی ہوگا جب کہ ممبرشپ کے خواہشمند غیر مسلم وکلا پر حلف نامے کا اطلاق نہیں ہوگا۔ مراسلے کے مطابق اسلام آباد بار ایسوسی ایشن ترمیمی رولز 2019 پر عمل درآمد ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں