ضلع میرپور،بیوی اوربیٹے کوقتل کرنے والے ملزم کوسزائے موت سنادی گئی

ڈڈیال(اے جے کے نیوز)ڈڈیال کے مشہورمقدمہ قتل کیس سرکاربنام فاروق کافیصلہ سنادیاگیا ۔ یادرہے کہ ملزم فاروق نے آٹھ ماہ قبل اپنے بیٹے اوربیوی کوپستول سے فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا ۔ ایڈیشنل ضلعی فوجداری عدالت ڈڈیال سے ملزم فاروق کومقدمہ قتل میں سزاموت سنادی ہے ۔ یادرہے کہ ایک سال سے کم عرصے میں مقدمہ قتل کی کارروائی کرتے ہوئے یہ فیصلہ سنایاگیاہے،جیسے بارایسوسی ایشن ڈڈیالکے اراکین نے ایڈیشنل ضلعی فوجداری عدالت کوبھرپورسراہاہے ۔ تفصیلات کے مطابق مقدمہ عنوانی سرکاربنام فاروق میں گزشتہ یوم ایڈیشنل ضلعی فوجداری عدالت ڈڈیال کے ممبران جہانگیراحمدجرال ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج،محمدفاروق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ قاضی ڈڈیال نے ملزم فاروق کوزیردفعہ 302 b APCکے تحت سزائے موت سنائی اورورثامتوفیہ کومبلغ 5 لاکھ روپیہ ہرجانہ ادائیگی کاپابندکیا ۔ یادرہے کہ ملزم نے آٹھ ماہ قبل اپنے بیٹے اوربیوی کوپستول سے فائرکرکے قتل کردیاتھا جبکہ ملزم کوزیردفعہ 311 APC مجرم فاروق کو5 سال قیدبامشقت اورزیردفعہ 15(2) AAایک سال قیدکی سزاسنائی گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں