ایس ایچ اوسہنسہ عرفان بھٹی کی تگڑی کارروائی،بھاری مقدار میں چرس سمیت ملزم گرفتار

کوٹلی(اے جے کے نیوز)ایس ایچ اوسہنسہ عرفان بھٹی کی تگڑی کارروائی،بھاری مقدار میں چرس سمیت ملزم کودبوچ لیا ۔ مقدمہ درج،تفتیش شروع،اہم انکشافات متوقع ۔ عوام علاقہ کا ایس ایچ اوسہنسہ عرفان بھٹی اورپولیس ٹیم کی کارکردگی پراظہاراطمینان ۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی ضلع کوٹلی راجہ اکمل کی منشیات فروشوں کے قلع قمع کے خصوصی مشن کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ایس ایچ اوسہنسہ عرفان بھٹی کوخصوصی ٹاسک دیاگیاجس پرایس ایچ اوسہنسہ نے پولیس کی ایک ٹیم تشکیل دی جن میں ایڈیشنل ایس ایچ اواورنگزیب خان،تفتیشی محمدیٰسین،فخرالاسلام اورمحمدبنارش تھے ۔ پولیس ٹیم کی نگرانی خودایس ایچ اوسہنسہ عرفان بھٹی کررہے تھے ۔ پولیس ٹیم نے اپنے ذراءع کی اطلاع پرسہنسہ حاجی آبادکے مقام پرچھاپہ مارتے ہوئے تمریزولدرنگبارقوم راجپوت ساکن کھرواٹ سہنسہ کوگرفتارکیا اورپانچ کلوچرس اعلیٰ کوالٹی برآمدکرتے ہوئے ملزم کوگرفتارکرلیا ۔ ملزم کیخلاف منشیات ایکٹ کامقدمہ درج کرکے اسے حوالات بندکردیاجہاں ملزم سے مزیدتفتیش جاری ہے تاہم اہم انکشافات متوقع ہیں ۔ ایس ایچ اوسہنسہ عرفان بھٹی کی اس کارروائی سے منشیات فروشوں میں سکتہ طاری ہوگیاہے اوردوسری جانب عوام علاقہ نے سہنسہ پولیس کی کارکردگی پراطمینان کا اظہارکیاہے ۔ اس موقع پرایس ایچ اوسہنسہ عرفان بھٹی نے اے جے کے نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایس پی کوٹلی راجہ اکمل کامنشیات فروشوں اورجرائم پیشہ عناصرکاخاتمہ کرنے کاخصوصی مشن ہے جس کی پایہ تکمیل تک ہم اپنی تگ ودوجاری رکھیں گے ۔ منشیات فروش ہمارے مستقبل تاریک کرنے کامشن لے کرنکلیں ہیں جسے ہم ہرصورت ناکام بنائیں گے ۔ عوام بھی ایسے عناصرکاخاتمہ کرنے کیلئے پولیس کے ہاتھ مضبوط کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں