راجہ شفیق پلاھلوی کی جماعت کیلئے بے پناہ کاوشیں ہیں ،میرے نام سے منسوب ان کے خلاف بیان من گھڑت ہے،حلقہ چڑہوئی میں اگرکوئی ترقیاتی کام ہوئے تووہ زمین پرنظرآنے چاہیں ،راجہ شاہداقبال راٹھور

شفیلڈ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر راجہ شاہد اقبال راٹھور نے کہا ہے کہ راجہ شفیق پلاھلوی کی جماعت کے لئے بے پناہ کاوشیں ہیں, میرے نام سے منسوب ان کے خلاف بیان ہمارے درمیان انتشار پیدا کرنے کی سازش ہے جو کہ کامیاب نہیں ہو گی, راجہ شفیق پلاھلوی نے جو سوال اٹھائے یا ان کا اختلاف چڑہوئی کے لیگی امیدوار سے ہے, اگر کسی نے یونین کونسل پرائی یا دیگر علاقوں میں کام کئے ہیں تو وہ عوام کو نظر آنے چاہئیں, میرے نام سے گھٹیا الفاظ استعمال کر کے اپنا ذہنی غبار نکالنے کی کوشش کی گئی ہے, میں اور راجہ شفیق ایک ہی خاندان کے لوگ ہیں اور ہمارے درمیان انتشار کی خواہش رکھنے والے ناکام ہوں گے, راجہ شفیق نے نا صرف الیکشن بلکہ اس سے قبل بھی چڑہوئی میں جو کام کیا اور جماعت کے لئے محنت کی وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے, سیاست میں مخالفت اور جماعتوں میں سوال اٹھائے جاتے ہیں اور حقیقی لیڈرشپ ان سوالوں کے جواب دیتی ہے, میرے نام سے منسوب بیان بالکل درست نہیں ہے اور میں سختی سے تردید کرتا ہوں. ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر راجہ شاہد اقبال راٹھور نے کیا, انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں جو جو ترقیاتی کام ہوئے وہ اگر زمین پر موجود ہیں تو عوام کو نظر آنے چاہئیں, ہر کارکن اور جماعتی رہنما نے جماعت کے لئے ہر سطح پر بھرپور کام کیا ہے, الیکشن میں اوورسیز کے لوگوں بالخصوص راجہ شفیق کی جدوجہد سب کے سامنے ہے, ابھی راجہ شفیق نے جو سوال اٹھائے یا تحفظات کا اظہار کیا تو یہ قیادت کا کام ہے کہ وہ جماعتی لوگوں کو اعتماد میں لے, اپنے ہی لوگوں کی تذلیل نامناسب اور غیر جمہوری طرز عمل ہے, میرے نام سے من گھڑت بیان لگوا غلط عمل کیا گیا ہے, راجہ شفیق میرا چھوٹا بھائی ہے, ایسے گھٹیا کام کر کے ہماری فیملی میں اختلاف نا پیدا کئیے جائیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں