حلقہ کھوئی کے عوام کاچوکیدارہوں ،آمدہ الیکشن تحریک انصاف کے ٹکٹ سے ڈنکے کی چوٹ پرلڑوں گا،ڈاکٹرنثارانصرابدالی

کوٹلی(اے جے کے نیوز)حلقہ کھوئی رٹہ تحریک انصاف کے تمام کارکنان اپنی صفوں میں اتحادواتفاق پیداکریں ۔ پچھلے الیکشن میں تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈررفیق نیئرکوبھرپورطریقے سے سپورٹ کیا ۔ حلقہ کھوئی رٹہ کے عوام کاچوکیدارہوں ،کبھی حلقہ سے نہیں بھاگا ۔ حلقہ کے تمام قبائل میرے ساتھ ہیں ۔ آمدہ الیکشن تحریک انصاف کے ٹکٹ سے ڈنکے کی چوٹ میں لڑوں گا اورمخالفین کی ضمانتیں ضبط کرواکردم لونگا ۔ گزشتہ دس برسوں سے حلقہ کیلئے کام کررہاہوں ۔ چوبیس گھنٹے عوام کے ساتھ رابطہ میں ہوں ۔ ٹکٹ میرٹ کی بنیادپرمیراحق ہے ۔ حلقہ کھوئی رٹہ کے عوام بھی حقیقی معنوں میں تبدیلی چاہتے ہیں ۔ 2016 کے الیکشن میں انتخابی معرکہ کیلئے مکمل طورپرتیارتھامگرپارٹی فیصلہ کوتسلیم کرتے ہوئے سابق وزیرحکومت رفیق نیئرکی مکمل سپورٹ کی ۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر آزا د کشمیر کے شہریوں کوبھی اپناکرداراداکرناہوگا ۔ ان خیالات کا اظہارامیدوارقانون سازاسمبلی حلقہ کھوئی رٹہ تحریک انصاف آزادکشمیرڈاکٹرنثارانصرابدالی نے AJK نیوزسے خصوصی گفتگوکے دوران کیا ۔ ڈاکٹرنثارانصرابدالی نے دوران گفتگواظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے دس سال سے حلقے میں موجودہیں ۔ عوام کے حقوق کامحافظ ہوں ۔ ایک دن بھی حلقے سے بھاگانہیں ۔ عوام نے جب چاہا،جہاں بلایا انکی آوازپرلبیک کہا ۔ 2016 کے الیکشن میں انتخابی معرکہ کیلئے مکمل طورپرتیارتھا ۔ پارٹی ٹکٹ کے فیصلے کے سامنے میں نے پارٹی ڈسلپن کوفالوکیا اورٹکٹ ہولڈرچوہدری رفیق نیئرکامکمل طورپرساتھ دیا ۔ آج تنقیدکرنے والے پہاڑی بیلٹ اورمیدانی بیلٹ کارزلٹ دیکھ لیں ،فرق واضح نظرآجائیگا ۔ ڈاکٹرنثارانصرابدالی نے دوٹوک الفاظ میں گفتگوکرتے ہوئے کہا2021 کا الیکشن زندہ رہاتوتحریک انصاف آزادکشمیرکے پلیٹ فارم سے ڈنکے چوٹ میں لڑوں گا ۔ ٹکٹ میراحق ہے،ٹکٹ کے میرٹ پرمکمل طورپراترتاہوں ،حلقہ کھوئی رٹہ کے عوام کی خواہش اورپرزوراسراربھی یہی ہے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ تقاریرکرنے والے توبہت ہیں مگرٹکٹ عملی جدوجہدکی بنیادپردیاجاتاہے ۔ امیدوارقانون سازاسمبلی حلقہ کھوئی رٹہ ڈاکٹرنثارانصرابدالی نے مزیدگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پارٹی کارکنان اپنی صفوں میں اتحادقائم رکھیں ،رفیق نیئرمیرے بھائی ہیں ۔ میں نے پچھلے تمام الیکشنز میں انکابھرپورساتھ دیامجھے امیدہے اس باررفیق نیئرمیرابازوبنیں گے ۔ انشاء اللہ مخالف امیدواران کی ضمانیں ضبط کرواکرانہیں چھٹی کادودھ یادکروائینگے ۔ مقبوضہ کشمیرکے حوالے سے ڈاکٹرنثارانصرابدالی نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیرکے عوام کواپنی ذمہ داریاں بھی نبھانے ہونگی ۔ تاریخ میں پہلی بارکسی پاکستان کے وزیراعظم نے دوٹوک الفاظ میں کہاہے کہ مسئلہ کشمیرپرجوفیصلہ کشمیریوں کوقبول ہوگاوہی میرافیصلہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں