گزشتہ چارسالوں میں مسلم لیگ ن حلقہ چڑہوئی کے نامزدامیدوارنے حکومتی فنڈز کوغیرضروری اوراپنوں کونوازنے کیلئے استعمال کیا،وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدرحلقہ چڑہوئی میں ہونےوالی عوام کش پالیسیوں کافوری نوٹس لیں ،راجہ شفیق پلاھلوی

لوٹن(نمائندہ خصوصی) وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر حلقہ چڑہوئی میں ہونیوالی عوام کش پالیسیوں کا فوری نوٹس لیں، گزشتہ چار سالوں میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار نے حلقہ کے عوام کو ناصرف مایوس کیا بلکہ حکومتی فنڈز کا غیر ضروری اور اپنوں کے نوازنے کیلئے استعمال کرتے ہوئے پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور یہ سلسلہ ابھی بھی جارہی ہے جس کے باعث چڑہوئی میں مسلم لیگ ن کو شدید نقصان پہنچا اور مزید نقصان کا خطرہ درپیش ہے، جو کہ جماعت کی ناصرف حلقہ چار چڑہوئی بلکہ ضلع کوٹلی بھر میں کمزوری کا باعث بن رہاہےوقت آگیا ہے کہ صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر ووزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر جماعت کی وسیع تر مفاد میں فوری نوٹس لیتے ہوئے حلقہ پانچ چڑہوئی کے عوام اور بالخصوص مسلم لیگ ن کے دیرینہ اور مخلص کارکنوں اور رہنمائوں کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں کے سدباب کیلئے کوئی عملی اقدام اٹھائیں تاکہ آمدہ الیکشن 2021سےقبل چڑہوئی میں ایک مرتبہ پھر جماعت کو مضبوط قوت بناتے ہوئے بھرپور طریقے سے الیکشن لڑیں جائیں اور چڑہوئی کے عوام کو موجودہ مفاداتی ٹولے سے نجات دلائی جائے ان خیالات کا اظہار راجہ شفیق احمد پلاہلوی چیئرمین اوورسیز ومیڈیا ایڈوائزر مسلم لیگ ن آزادکشمیر برطانیہ نے اپنے ایک بیان میں کیا،انھوںنے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیر چڑہوئی کیلئے جاری کیے جانے والے فنڈز کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے حلقے کی تمام یونین کونسلز سے دو ،دو افراد پرمشتمل کمیٹی قائم کرے جو کہ حکومت کی جانب سے جاری کیے جانے والے فنڈز سے حلقہ میں مساوی طور پر تعمیر وترقی کے کام اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے استعمال کریں کیونکہ گزشتہ چار سالوں میں جاری ہونے فنڈز صرف اور صرف حلقہ کی ایک یونین کونسل پنجن پر ہی خرچ کیے جاتے رہے جبکہ باقی سات یونین کونسلز کا کوئی پرسان حال نہیں، اس لیے وزیراعظم سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہ وہ فی الفور اس تجویز پر عمل کرتے ہوئے فوری طورپر چڑہوئی کی آٹھ یونین کونسل پر مشتمل 16رکنی کمیٹی قائم کریںجو حلقہ 5چڑہوئی کیلئے جاری ہونیوالے فنڈز کو یونین کونسلز میں برابری کی سطح پر تقسیم کرتے ہوئے عوام کے مسائل حل کرنے پر صرف کرسکے، راجہ شفیق نے مزیدکہاکہ حلقہ کے چیدہ چیدہ لیگی رہنمائوں جن میں راجہ محمد ریاست خان ، راجہ نعیم منصفداد ،راجہ منور اور دیگر قائدین آخر کب تک خاموش رہیں گے اور کب تک عوام کے ساتھ ہونیوالے استحصال پر نظریںچرایں گےاب وقت آگیا ہے حلقہ کےعوام کے اور مسلم لیگ ن کے دیرینہ کارکنوں کے ساتھ زیادتی کرنیوالے اس ٹولے کو ناصرف بے نقاب کیا جائے بلکہ جو بیج بو کر ہم نے یہ درخت لگایا ہے اسے کاٹنا بھی ہمیں ہی پڑیگا ہے، اس لئے میری ان سے گزارش ہے کہ وہ بھی باہر نکلیں اور اس خرابی کو ٹھیک کرنیوالوں کا ساتھ دیں کیونکہ یہ خرابی ہماری پیدا کردہ ہے اسے ٹھیک میں ہم نے کرنا ہے باہر سے کوئی بھی نہیں آئے گا جو آکر اس خرابی کو دور کرے گا یہ خرابی ہماری پیدا کردہ ہے اور اس کا خاتمہ بھی ہم ہی کرینگے، 2021کے الیکشن کو صرف ایک سال رہ گیا ہے اور یہ سال ہمارے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ جو جنگ ہم حلقے کے عوام کے فلاح وبہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے شروع کی تھی اس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہمارے پاس مزید وقت ضائع کرنے کیلئے ہرگز نہیںہے اور نہ ہی موصوف اس قبل ہیں کہ ان سے ایسے کسی معجرے کی امید لگائی جائے اس لیے تمام لیگی قائدین کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کی حلقے میں مضبوطی اور آمدہ الیکشن میں عوام کی حمایت کیلئے صدر جماعت وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر سے مطالبہ کریں کہ وہ چڑہوئی کے عوام کے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں کا فوری نوٹس لیتے ہوئے فوری ازالہ کریں تاکہ چڑہوئی کے عوام میں مسلم لیگ ن کو لیکر پیدا ہونیوالے تحفظات کو دور کیا جاسکے اور جماعت ایک مرتبہ پھر مضبوط قوت بناتے ہوئے آمدہ الیکشن بھرپور طریقے سے لڑا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں