کوٹلی میں اقتدارکرنے والوں اور دیگر جماعتوں کے ٹکٹ ہولڈرزنے عوام کاخون تک چوسنے میں کوئی کسرنہ چھوڑی، عوامی طاقت سے الیکشن جیت کرایک ایک پائی کاحساب لونگا،بیرسٹراسراراحمد

کوٹلی(اے جے کے نیوز)سیاست میں آنے کامقصدصرف عوامی خدمت،معاشرے میں بہتری کے اقدامات،عوام کوحقیقی معنوں میں انصاف کی فراہمی،سہولیات فراہم کرنا اوراپنی عوام کی بہتری کیلئے ہروہ اقدامات کرناجوان کیلئے بہترین ہوں ۔ سیاست عبادت سمجھ کرکی جائے توانسان نہ صرف عوام بلکہ اللہ پاک کے حضوربھی سرخرو ہوتا ہے ۔ تعلیم ، صحت،پانی کے صاف پانی،سرکات،دیگرتمام مسائل کوحل کرناکوئی مشکل کام نہیں ۔ کوٹلی میں اقتدارکرنے والوں اوردیگرجماعتوں کے ٹکٹ ہولڈرزنے عوام کے خون تک چوسنے میں کوئی کسرنہ چھوڑی،صرف اپنے رشتہ داروں ،عزیزوں اورخوشامدیوں کونوازاہے ۔ ان خیالات کا اظہارامیدوارقانون سازاسمبلی تحریک انصاف آزادکشمیرحلقہ کوٹلی سٹی بیرسٹراسراراحمدنے AJK نیوزسے خصوصی گفتگوکے دوران کیا ۔ انہوں نے کہاکہ کوٹلی میں اقتدارکرنے والوں اوردیگرجماعتوں کے ٹکٹ ہولڈرزنے صرف اپنوں کونوازنے کی ہمیشہ پالیسی رکھی ہے ۔ عوام کوصرف سبزباغات دکھائے گے ہیں ۔ ان لوگوں کی کارکردگی کابخوبی اندازہ کوٹلی کے مسائل دیکھ کرلگایاجا سکتا ہے ۔ بیرسٹر اسرار احمدنے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اب عوام بیدارہوچکے ہیں ۔ عوام کوسبزباغات دکھانے والے بری طرح ایکسپوزہوچکے ہیں ۔ ان لوگوں کے سامنے عوام کی حقیقت عیاں ہوچکی ہے ۔ 2021 کے الیکشن میں عوام ووٹ کی طاقت کا استعمال کرکے ان لوگوں سے انتقال لینگے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ انشا اللہ 2021 کا الیکشن تحریک انصاف کے ٹکٹ سے لڑوں گا اورعوامی طاقت سے جیت کرعوامی حقوق پرڈاکہ ڈالنے والوں کومنطقی انجام تک پہنچاءوں گا ۔ اقتداراللہ کی امانت ہے ،ایک ایک پائی کاحساب عوام کے سامنے پیش کرونگا ۔ حقیقی معنوں میں عوامی حکومت قائم کرنے کی مثال بناءوں گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں