کوٹلی پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف دبنگ اننگزجاری،منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

کوٹلی(اے جے کے نیوز)کوٹلی پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف دبنگ اننگزجاری،منشیات فروشوں پرکوٹلی کی زمین تنگ ہونے لگی،منشیات فروش کورنگے ہاتھوں دبوچ کرحوالات بندکردیا،مقدمہ درج،تفتیش شروع ۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی کوٹلی راجہ اکمل کی جرائم پیشہ عناصرکاقلع قمع کرنے کے مشن کوحتمی شکل دیتے ہوئے ایس ایچ اوکوٹلی محمدشہزادچوہدری کی دبنگ اننگزجاری ۔ ایس ایچ اوکوٹلی محمدشہزادچوہدری نے منشیات فروشوں کے قلع قمع کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی جن میں سب انسپکٹراشتیاق علی،محمدجمیل،عابدشاہ،محمدبوستان،راجہ سفیان شامل تھے ۔ پولیس ٹیم نے ذراءع کی اطلاع پربائی پاس روڈ کے مقام پرکارروائی کرتے ہوئے محمدحبیب عرف مٹھوولدرازق ملک قوم ملک ساکن پلہیترپنگ پیراں کوگرفتارکرتے ہوئے ملزم کے زیرقبضہ سے 365 گرام ہیروئن برآمدکرتے ہوئے9/B CNSA کے تحت مقدمہ درج کرکے حوالات بندکردیاہے ۔ ملزم سے مزیدتفتیش جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں