کوٹلی پولیس کی دبنگ کارروائی،لاکھوں روپے کی خطیررقم کاسامان چوری کرنے والے ملزمان گرفتار

کوٹلی(اے جے کے نیوز)ایس ایچ اوکوٹلی محمدشہزادچوہدری کی جرائم پیشہ افرادکیخلاف دبنگ کارروائیوں کاسلسلہ جاری،جرائم پیشہ پرکوٹلی پولیس کازمین تنگ کرنے کاعزم ۔ دس لاکھ روپے کی خطیررقم کاسامان چوری کرنے والے ملزمان کوگرفتارکرکے حوالات بندکردیا،مقدمہ درج،تفتیش شروع ۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روزقبل محمداقبال ولدذارخان قوم پٹھان ساکن ہل سکیم کوٹلی نے درخواست دی کہ دو،تین تاریخ کی درمیانی شب اس کی بوکلین مشین جوکڑتی کے مقام پرکام کررہی تھی کہ رات کی تاریکی میں کوئی نامعلوم چوربوکلین مشین کاہیمبراورباکوت مالیتی دس لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے ہیں ۔ اس درخواست کی روشنی پرایس پی کوٹلی راجہ اکمل خان کی خصوصی ہدایت پرایس ایچ اوکوٹلی محمدشہزادچوہدری نے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی جن میں محمدجمیل،محمدبوستان،راجہ سفیان شامل تھے ۔ پولیس ٹیم کی قیادت خود ایس ایچ اوکوٹلی کررہے تھے ۔ پولیس ٹیم نے کافی تگ ودوکے بعدسرساوہ کے مقام پرکارروائی کرتے ہوئے ملزمان رسول خان ولدرسول قوم پٹھان ساکن گجرات اوراصغرخان ولدسردارخان قوم پٹھان ساکن شیرگڑھ مردان کوٹریس کرتے ہوئے ملزمان کے زیرقبضہ سے چوری ہونے والاہیمبرباکوٹ برآمدکرتے ہوئے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔ ملزمان سے مزیدتفتیش جاری ہے تاہم اہم انکشافات متوقع ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں