یونان میں کشمیرالیون اورپنجاب الیون کے درمیان کرکٹ کامیدان سج گیا،کشمیرالیون نے پنجاب کوچھٹی کادودھ یادکروادیا

یونان(اے جے کے نیوز)یونان میں کشمیرالیون اورپنجاب الیون کے درمیان کرکٹ کامیدان سج گیا ۔ تارکین وطن کی بڑی تعداد میں شرکت ۔ کشمیرالیون نے پنجاب الیون کوچھٹی کادودھ یادکرواکرمیچ اپنے نام کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق نئے سال کے پہلے دن یون لاریسہ سٹیڈیم میں کشمیرالیون اورپنجاب الیون کے مابین کرکٹ کاچیلنج میچ کھیلاگیا ۔ جس کی سربراہی ماسٹروسیم غضنفرکررہے تھے جبکہ کشمیرالیون کی قیادت راجہ شہیل فیاض خان رئیس آف ناڑکررہے تھے ۔ میچ میں انتظامیہ اورمنیجمنٹ کے فراءض راجہ خرم شہزاداورتوصیف ضمیرچوہدری سرانجام دے رہے تھے ۔ کشمیرالیون اورپنجاب الیون کے مابین سات اوورزپرمشتمل میچ کاٹاس پنجاب الیون نے جیتتے ہوئے کھیل کا آغازکیاجس پرکشمیرالیون کی دھواں دارباءولنگ کے سامنے پنجاب الیون کے کھلاڑی مٹی کاڈھیرثابت ہوتے ہوئے سات اوورزپر44 رنزہی بنانے میں کامیاب ہوئے اورتمام کھلاڑی بھی آءوٹ ہوگئے ۔ کشمیرالیون نے اپنی دھواں داربیٹنگ کرتے ہوئے پنجابی باءولرزکوناکوں چنے چبواتے ہوئے چوتھے ہی اوور میں ہدف کرمکمل کرلیاجبکہ پنجاب الیون کشمیرالیون کے صرف دوکھلاڑیوں کاہی شکارکرنے میں کامیاب ہوسکی ۔ وقاص لطیف جنہوں نے چھ گیندوں پر پانچ وکٹیں لےکر کشمیر الیون کو کامیابی سے دوچار کیا اورمین آف دی میچ بھی قرارپائے ۔ راجہ خرم شہزاد، توصیف ضمیر چوہدری، راجہ سہیل فیاض ،ماسٹر غضنفر اور وقاص لطیف چودھری کومیچ منعقد کروانے پر دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں