راناثنا اللہ کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور،نالائق اورنا اہل حکومت کی من گھڑت کہانی بے نقاب ہوگئی ہے،راجہ شفیق پلاھلوی

برطانیہ(اے جے کے نیوز)ظلم پھرظلم ہے،بڑھتاہے تومٹ جاتاہے ۔ سابق وزیرقانون راناثناء اللہ کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور،تحریک انصاف کی من گھرت کہانی بے نقاب ۔ صرف ن لیگ کوانتقامی کارروائیوں کانشانہ بناناتحریک انصاف کی حکومت کامنشورعوام کے سامنے بری طرح بے نقاب ہوگیا ۔ بہت جلدتحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے بے بنیادکیسوں میں ملوث ن لیگی قائدین سرخروہوجائینگے ۔ تحریک انصاف کی حکومت اقتدارکوصرف ن لیگ کودبانے کیلئے استعمال کرتی ہے ۔ مہنگائی کاجن بے قابوہوچکاہے ۔ عمران خان اوران کی نالائق کابینہ ملک کادیوالیہ نکال کردم لینگے ۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ن اوورسیزکے چیئرمین راجہ شفیق پلاھلوی نے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ جس پری پلان طریقے سے تحریک انصاف کی حکومت نے سابق وفاقی وزیرراناثناء اللہ کومن گھڑت کیس میں الجھایا،ان کی تذلیل کی آج اس من گھڑت اوربے بنیادکیس میں راناثنا اللہ کی ضمانت منظورہونا اس چیزکی گارنٹی ہے کہ تحریک انصاف راناثنا اللہ پرلگائے گے الزامات ثابت کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔ تحریک انصاف کاجھوٹ پکڑاگیاجس وجہ سے عدالت نے راناثنا اللہ کی ضمانت منظورکرلی ۔ راجہ شفیق پلاھلوی نے مزیدکہاکہ راناثنا اللہ کی اہلیہ نے اس مصیبت کی گھڑی میں ان فرعونوں کاڈٹ کرمقابلہ کیاجس پروہ خراج تحسین کی مستحق ہیں ۔ تحریک انصاف کی حکومت کاصرف ایک مشن ہے وہ ن لیگی قائدین کوبے بنیاداورمن گھڑت کیسوں میں ملوث کرے اورعوام کی خاطراٹھنے والے آوازکودبائے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ عمران خان اوران کی نالائق کابینہ کاحشرعوام اپنے ووٹ کی طاقت سے اتنابراکرینگے کہ انہیں منہ چھپانے کیلئے کوئی جگہ نہیں ملے گی ۔ تحریک انصاف کی حکومت مہنگائی اوردیگرملکی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے جس وجہ سے وہ لوگوں کی توجہ ہٹانے کیلئے ن لیگی قائدین پربے بنیادمقدمے بناتے ہیں اورآخر میں نالائق حکومت کومنہ کی کھانی پڑتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں