پرویزمشرف غدارثابت،سزائے موت سنانا فرعون نماشخص کونشان عبرت بنانے کے مترادف ہے،راجہ شفیق پلاھلوی

برطانیہ(اے جے کے نیوز)سابق صدرپرویزمشرف کوسزائے موت سناناخصوصی عدالت کابڑافیصلہ، یقیناً مبارکبادکے مستحق ہیں ۔ سابق صدرپرویزمشرف کوسنگین غداری کیس میں سزائے موت سنانے کے بعدعام عوام کوعدالتوں میں مزیداعتمادبڑھ گیاہے ۔ عدلیہ قابل احترام ہے ایسے فیصلے سے عدلیہ کے وقار میں مزیدا ضافہ ہواہے ۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ن اوورسیزکے چیئرمین راجہ شفیق پلاھلوی نے سابق صدرپرویزمشرف کوخصوصی عدالت سے سنگین غداری کیس میں سزائے موت سنانے کے بعدکیا ۔ راجہ شفیق پلاھلوی نے کہاکہ سابق صدرپرویزمشرف کوسنگین غداری کیس میں آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت سزائے موت سنائی گئی ہے جویقیناًنیک شگون ہے کیونکہ سابق صدرپرویزمشرف نے مارشل لالگانے کے بعدملک میں جوتباہی مچائی وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ آج ملک کے ہرفردخصوصی عدالت کے اس فیصلہ پراطمینان کا اظہارکرنے کے ساتھ ساتھ خوشی سے پھول رہاہے ۔ ایسے فیصلے سے ایک عام آدمی کاعدلیہ پرمزیداعتمادبڑھ چکاہے ۔ راجہ شفیق پلاھلوی نے مزیدکہاکہ خصوصی عدالت نے سابق صدرپرویزمشرف کوسزائے موت سنائی اس پروہ مبارکبادکے مستحق ہیں ۔ ہم عدلیہ کی تعظیم وتکریم کرتے ہیں جنہوں نے سابق صدرپرویزمشرف جیسے فرعون نماڈکٹیٹرکونشان عبرت بنایا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں