سردارمحمدگلزارخان کاسیکرٹری ٹرانسپورٹ آزادکشمیرتعینات ہونا،اہلیان کوٹلی کےلئے باعث فخر،دوران سروس ہمیشہ میرٹ کی بات کی،سردارطاہرشبیر

سعودی عرب(اے جے کے نیوز)سردارمحمدگلزارخان کوسیکرٹری ٹرانسپورٹ آزادکشمیربنناباعث فخرہے،موصوف کی تقرری سے نہ منیل کالونی بلکہ اہلیان کوٹلی کے سرفخرسے بلندہوگئے ۔ سردارمحمدگلزارخان نے دوران سروس ہمیشہ میرٹ کی پاسداری کی اسی وجہ سے آج بڑے اہم عہدے پرتعینات ہوچکے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارپی وائے اوسعودی عرب کے نائب صدرسردارطاہرشبیرنے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ سردارمحمدگلزارخان حقیقی معنوں میں ایک سچے،انسان دوست اورمخلص شخصیت کے مالک ہیں ۔ انہوں نے دوران سردس ہمیشہ میرٹ کی بات کی ،ہمیشہ اپنے پیشہ سے دیانتداری کی ۔ پی وائے اوسعودی عرب کے نائب صدرسردارطاہرشبیرنے مزیدگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سردارمحمدگلزارخان کوسیکرٹری ٹرانسپورٹ آزادکشمیرتعینات ہونانہ صرف منیل کالونی بلکہ ضلع کوٹلی کے لیے باعث فخرہے ۔ اس پرموصوف مبارکبادکے مستحق ہیں اورہم امیدکرتے ہیں کہ سردارمحمدگلزارخان ہمیشہ کی طرح میرٹ کاسربلندکرنے کیلئے اپناکرداراداکرتے رہے گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں