چڑہوئی پولیس نے مشکوک شخص گرفتار کرلیا،مشکوک شخص سے کیاکچھ برآمدہوا

چڑہوئی(اے جے کے نیوز)چڑہوئی پولیس کی دبنگ کارروائی،ملزم گرفتار،مقدمہ درج،تفتیش شروع ۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی ضلع کوٹلی راجہ اکمل خان کاضلع کوٹلی کوجرائم پیشہ افرادسے پاک کرنے کے مشن کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ایس ایچ اوچڑہوئی راجہ عامرفاروق کوخصوصی ٹاسک دیا گیاجس پرایس ایچ اوچڑہوئی راجہ عامرفاروق نے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی جن میں محمدرشید،محمدمسعود،مرتضی احمد،زاہدحسین،ساجدمحمود،محمدفاروق،محمدمطلوب شامل تھے ۔ پولیس ٹیم کی نگرانی خودایس ایچ اوچڑہوئی راجہ عامرفاروق کررہے تھے ۔ پولیس ٹیم منشیات،ناجائزاسلحہ اوردیگرجرائم میں ملوث افرادکیخلاف گشت میں مصروف تھی کہ جب گیدرگلیاں کس چہاولہ پہنچی توایک شخص سڑک کے کنارے مشکوک حالت میں کھڑاپایاجس نے پولیس ٹیم کودیکھ کرچھومنترہونے کی کوشش کی جسکوپولیس ٹیم نے پکڑکرنام وپتہ دریافت کیاتواس شخص نے اپنانام وقاص شوکت ولدشوکت علی قوم ملک سکنہ کس چہاولہ چڑہوئی بتایا ۔ پولیس ٹیم نے مشکوک شخص کی تلاشی تودوران تلاشی اس کے زیرقبضہ سے 840 گرام چرس برآمدہوئی ۔ جس پرملزم کوگرفتارکرلیاگیا اوراس کےخلاف منشیات ایکٹ CNSA 9Bکے تحت مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں