منہ کے کینسرکی شرمناک وجہ سامنے آگئی

لندن(اے جے کے نیوز)گزشتہ ایک سال میں برطانیہ میں منہ کے کینسرکے مریضوں کی تعداد135 فیصدتک کاہوشربا اضافہ ہے اورسائنسدانوں نے اس پرتحقیق کے بعدایک شرمناک حرکت کواس کی وجہ قراردےدیاہے ۔ ڈیلی سٹارکے مطابق اورل ہیلتھ فاونیشن نامی فلاحی تنظیم کے زیرانتظام ہونے والی اس تحقیق کے نتاءج میں سائنسدانوں نے بتایاکہ ملک میں منہ کے کینسرکی بڑھتی شرح کی وجہ شراب اورجنسی عمل میں منہ کا استعمال ہے ۔ یہ دونوں قبیح حرکتیں منہ کے کینسرکاسبب بنتی ہیں ۔ سائنسدانوں کاکہناتھاکہ جنسی عمل میں یہ شرمناک حرکت کرنے سے ایچ پی وی نامی وائرس جسم میں منتقل ہوتاہے اورمنہ کے کینسر کاسبب بنتاہے ۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹرنیگل کارٹرکاکہناتھاکہ کینسرکی کئی اقسام آہستہ آہستہ کم ہورہی ہیں اورلوگ اب ان میں کم مبتلاہوتے ہیں لیکن منہ کے کینسرکی شرح خطرناک رفتارسے بڑھ رہی ہے ۔ اس کی دیگربڑی وجوہات میں سگریٹ نوشی بھی شامل ہے تاہم برطانیہ میں اس کی سب سے بڑی وجہ جنسی عمل میں منہ کا استعمال ہے ۔ گزشتہ سال برطانیہ میں جنتے لوگ منہ کے کینسرکاشکارہوئے ہیں ان میں سے 73 فیصدکواسی وجہ سے یہ مرض لاحق ہوا ۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں