میرپور،نوجوان نے خودکوگولی ماردی

میرپور(اے جے کے نیوز)میرپور میں خوف کے سائے،رٹھوعہ محمدعلی میں جواں سالہ عثمان ولدیونس نے خودکوگولی ماردی ۔ گولی نوجوان نے اپنے بائیں کندھے پر مار ی ۔ اہلخانہ نے اپنے بیٹے عثمان کوزخمی حالت میں ہسپتال پہنچادیا ۔ تھانہ تھوتھال پولیس نے ملزم عثمان کیخلاف525 اقدام 7 خودکشی کاپرچہ درج کرلیا،پسٹل برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق محمدیونس کاجواں سالہ بیٹامحمدعثمان قوم وینس جوکہ غیرشادی شدہ ہے نے اپنے آپ کوکندھے پرگولی ماردی ۔ گولی چلنے کی آوازسن کراہلخانہ اوردیگرلوگ موقع پرپہنچ گئے اورخون میں لت پت زمین پرتڑپتے عثمان کوفوری طورپرسرکاری ہسپتال منتقل کیا ۔ تھانہ تھوتھال پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی اورملزم عثمان کیخلاف 525 کے تحت اقدام خودکشی کاپرچہ درج کرلیا ۔ پولیس نے صحافیوں کوبتایاکہ خودکشی کرنے والے نوجوان کی پسٹل بھی برآمدکرلی ہے،مزیدتحقیقات کررہے ہیں ۔ آئے روزمیرپور میں قتل اورلڑائی سمیت فائرنگ کے واقعات نے شہریوں کوخوف میں مبتلاکردیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں