کوٹلی پولیس کی جرائم پیشہ افرادکیخلاف تابڑتوڑکارروائیاں ،ملزم گرفتار

کوٹلی(اے جے کے نیوز)کوٹلی پولیس کی جرائم پیشہ افرادکیخلاف تابڑتوڑکارروائیاں ۔ ملزم گرفتار،اسلحہ برآمد،مقدمہ درج،مزیدتفتیش شروع ۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی ضلع کوٹلی راجہ اکمل کاکوٹلی کوجرائم پیشہ افرادسے پاک کرنے کے مشن کوپایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ایس ایچ اوکوٹلی محمدشہزادچوہدری کوخصوصی ٹاسک دیدیاگیاجس کی روشنی میں ایس ایچ اوکوٹلی محمدشہزادچوہدری نے جرائم پیشہ افرادکونکیل ڈالنے کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی جن میں چوہدری خلیل، عبدالقیوم،محمدجمیل،محمدبوستان اورراجہ سفیان شامل تھے ۔ پولیس ٹیم کی نگرانی خودایس ایچ اوکوٹلی کررہے تھے ۔ پولیس ٹیم نے ذراءع کی اطلاع پرتھلہ لاٹ کے مقام پرچھاپہ مارتے ہوئے تصورحسین ولدعلی محمدقوم جاٹ ساکن تھلہ لاٹ کودبوچاتوملزم کے زیرقبضہ سے دوپستول تیس بورمعہ میگزین اورگولیاں برآمدہوئیں ۔ جس پرملزم کوبجرائم 15 ضمن 2 آرمزایکٹ مقدمہ درج کرکے حوالات بندکردیاہے ۔ ملزم سے مزیدتفتیش جاری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں