کوٹلی،انتظامیہ کاہائی الرٹ،عوامی حقوق کے نام پرعوام کوذلیل کرنا،گھنٹوں احتجاج کرنے والی بیروزگارشخصیات کودبوچنے کافیصلہ کرلیاگیا

کوٹلی(اے جے کے نیوز)روزبروزعوامی حقوق کے نام پربڑھتے ہوئے احتجاج،سڑکات بندکروادینا،کاروباری مراکز کو زبردستی بندکروانا،گھنٹوں ٹریفک جام کروانا،احتجاج کے نام پرقومی املاک کونقصان پہنچانا،ایسے افرادکیخلاف گرینڈآپریشن کا فیصلہ ۔ شہریوں کے جان ومال،املاک اورآزادی کے تحفظ کیلئے حکومت آزادکشمیرنے اہم قدم اٹھالیا ۔ عوامی گزرگاہیں اورکاروباری مراکزکوزبردستی بندکرکے احتجاج کرنا،سڑکات کواحتجاجی طورپربندکرنا،اورایسے افرادکیساتھ ملوث ہونایاکسی بھی طریقے سے ان کی مددکرنے والوں کیخلاف انتظامی اداروں نے شکنجہ کس لیا ۔ سڑکات اورعوامی گزرگاہوں کوبندکرکے احتجاج کرنا اورزبردستی کاروباری مراکز کوبندکروانے والوں کوجرمانہ اورسزاسنانے کافیصلہ کرلیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت آزادکشمیرنے روزبروزسڑکات اورعوامی گزرگاہوں کواحتجاج کے طورپربندکرنے والے افرادکودبوچنے کافیصلہ کرتے ہوئے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کہاکہ جولوگ سڑکات،عوامی گزرگاہیں اور کاروباری مراکزکوزبردستی بندکرواکراحتجاج کرتے ہیں ان افرادکی اگرکسی شخص نے معاونت اورکسی بھی طریقے سے ان کے ساتھ ملوث پایاگیاتوان کیخلاف تعزیرات پاکستان1860 کی دفعات142 تا153 اورانسداددہشتگردی ایکٹ کی دفعات6(i)5(2)(i)کے تحت ;707382; درج کردی جائے گی جس کے تحت ان افرادکوچھ ماہ سے دس سال تک سزا اوربھاری جرمانہ بھی ہوسکتاہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں