کوٹلی پولیس کی مختلف کارروائیاں ،منشیات اوراسلحہ برآمد

کوٹلی(اے جے کے نیوز)کوٹلی پولیس کی مختلف کارروائیاں ،جرائم میں ملوث افرادگرفتار،منشیات اوراسلحہ برآمد ،مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی ضلع کوٹلی راجہ اکمل خان اورڈی ایس پی خواجہ عبدالقیوم کی خصوصی ہدایت پرایس ایچ اوکوٹلی محمدشہزادچوہدری نے جرائم پیشہ افرادکے خاتمے کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی جن میں سب انسپکٹرظہیراحمد،محمدعارف،محمدجمیل،اشفاق،عبدالغفار،ڈی ایف سی محمدبوستان مصطفی ودیگرشامل تھے ۔ پولیس ٹیم کی قیادت خودایس ایچ اوکوٹلی محمدشہزادچوہدری کررہے تھے ۔ پولیس ٹیم نے پناگ براڑی کے مقام پرمنشیات کے ایک بڑے اڈے پرچھاپہ مارتے ہوئے ضمیرشاہ عرف زری شاہ سکنہ براڑی پناگ کوگرفتارکرتے ہوئے ایک کلو510 گرام چرس برآمدکرلی ۔ اسی طرح دوسری کارروائی میں ذیشان سکنہ دھنواں کوگرفتارکرتے ہوئے 30 بورپستول معہ میگزین و13 دانہ راوندبرآمدکرلیے ۔ دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں