وہ لباس جو پہننے پر آپ کو پرواز میں سوار ہونے سے بھی روکا جاسکتا ہے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) بعض ایسی اشیاءہیں جنہیں ہوائی جہاز میں لیجانا منع ہے لیکن مسافروں کے پہنے ہوئے کپڑوں کے متعلق بھی ایک ایئرہوسٹس نے ایسا انکشاف کیا ہے کہ آپ میں سے بہت سے لوگ نہیں جانتے ہوں گے۔ برطانوی اخبار ایکسپریس کے مطابق اس ایئرہوسٹس نے بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Redditپر ایسی چیزوں کی ایک فہرست پوسٹ کی ہے جو جہاں پر کبھی نہیں لانی چاہئیں ورنہ آپ کو پرواز میں سوار ہونے سے بھی روکا جا سکتا ہے۔ ان میں ایک پوائنٹ یہ بھی تھا کہ کبھی ایسی شرٹ مت پہن کر آئیں جس پر کوئی بے ہودہ اور گھٹیا قسم کے الفاظ لکھے ہوئے ہوں۔
ایئرہوسٹس کا کہنا تھا کہ ”آپ کی شرٹ پر لکھے ہوئے الفاظ بعض لوگوں کے لیے مزاحیہ ہو سکتے ہیں لیکن بعض لوگوں کو ناگوار بھی گزر سکتے ہیں۔ چونکہ فضائی کمپنیوں تمام مسافروں کے آرام کا خیال رکھتی ہیں چنانچہ وہ ایسے شخص کو پرواز میں سوار ہونے سے روک سکتی ہیں جس کی شرٹ پر کوئی ایسے گھٹیا قسم کے الفاظ لکھے ہوں یا کوئی علامات بنی ہوں جن سے کسی دوسرے مسافر کی دل آزاری ہونے کا خدشہ ہو۔اب تک ایسے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں جن میں ایسی شرٹ والے مسافروں کو جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔“

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں