ایک کروڑ نوکریاں ،پچاس لاکھ گھر، پاکستان کے عوام اب تحریک انصاف کے شگوفوں پر ہنستے ہیں ،راجہ شفیق پلاھلوی

برطانیہ(اے جے کے نیوز)تحریک انصاف حکومت کی پندرہ ماہ کی کارکردگی صفر پلس صفر ہے ۔ دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کے دعویداروں نے عوام سے سوکھی روٹی بھی چھین لی ہے ۔ ایک کروڑ نوکریاں ،پچاس لاکھ گھر پاکستان کے عوام اب تحریک انصاف کے شگوفوں پر ہنستے ہیں ۔ لوگوں کو دوبارہ پرانا پاکستان یاد آ رہا ہے خاص کر محمد نواز شریف کا پاکستان یاد آ رہا ہے جنہوں نے پاکستان میں ترقی کی بنیاد رکھی ۔ تبدیلی کا کیڑا اپنی موت آپ مر رہا ہے ۔ پاکستان میں انتخابات سے پہلے پری پول دھاندلی کی گئی پاکستان مسلم لیگ ن کو توڑنے کی کوشش کی گئی اور اس کے ساتھ ساتھ جنوبی پنجاب صوبے کا نعرہ لگایا گیا پھر جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کھڑا کیا گیا ۔ آج وہ ساری چیزیں دیکھتے ہیں تو ہنسی آتی ہے کیونکہ آج ان میں سے کوئی چیز موجود نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ ن آزادکشمیراوورسیزکے چیئرمین راجہ شفیق پلاھلوی نے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اب تحریک انصاف کے قائد اور دیگر رہنماوں کی باتوں میں بھی وہ اعتماد نہیں رہا اب وہ جو باتیں کرتے ہیں لوگ ان کی باتوں پر ہنستے ہیں ۔ تحریک انصاف کے وزراء روزانہ غلطیاں کر رہے ہیں روزانہ ایک نیا لطیفہ ایک نیا شگوفہ چھوڑتے ہیں ۔ راجہ شفیق پلاھلوی نے مزیدکہاکہا پاکستان کے عوام ایک ایک چیز مانیٹر کر رہے ہیں اور ترقی اور تبدیلی کے نام پر ان کے ساتھ جو فریب کیا گیا اسکا حساب جلد ہی چکا دیں گے ۔ دودھ اور شہد کی نہریں بہانے کے دعویداروں نے عوام سے سوکھی روٹی بھی چھین لی ہے ۔ اب عوام کومیاں نوازشریف کادوریادآرہاہے کہ انہوں نے صرف باتیں نہیں کیں بلکہ عملی کام کرکے دکھایاہے ۔ میاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام کوہرسہولت دینے کیلئے عملی اقدامات کیے ۔ عوام بھی اس تبدیلی کے نام پرچلائے جانے والی جعلی تحریک کی حقیقت جان چکے ہیں ۔ اب پاکستان کاہرفردمیاں نوازشریف کادوریادکررہاہے ۔ اس سلیکٹڈحکومت کواپنے ہراوچھے ہتھکنڈے کاپائی پائی کاحساب دیناہوگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں