بیرسٹرسلطان محمودکی جیت نے مکس اچار مافیاکوسیاست کے میدان سے بری طرح ناک آءوٹ کردیا،بیرسٹراسراراحمدملک

کوٹلی(اے جے کے نیوز)بیرسٹرسلطان محمودچوہدری کی جیت سے آزادکشمیر میں ایک نئی امید،نیاولولہ اورتبدیلی کی بنیاد کا آغاز ہو چکا ہے ۔ اب کرپٹ حکمرانوں کوجانا اورقومی خزانے کوشیرمال سمجھ کرلوٹنے والوں کایوم حساب قریب آچکا ۔ میرپورضمنی الیکشن کے نتاءج نے آئندہ الیکشن کی سمت کاتعین کردیا ۔ پیپلزپارٹی اورن لیگ کا اتحادبھی راکھ ثابت ہوا ۔ ان خیالات کا اظہارامیدوارقانون سازاسمبلی کوٹلی سٹی و مرکزی رہنماتحریک انصاف آزادکشمیربیرسٹراسراراحمدملک نے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی کے مشترکہ امیدوارموروثی سیاست کانیاچہرہ صہیب سعیدبیرسٹرسلطان محمودچوہدری کے سامنے ضمنی الیکشن میں مٹی کاڈھیرثابت ہوا ۔ بیرسٹرسلطان محمودچوہدری کی جیت آزادکشمیر میں تبدیلی کی علامت ہے ۔ قائدکشمیرکی جیت نے مافیاکی کمرتوڑدی اورمکس اچارجوسازشیں کررہاتھاسیاست کے میدان سے بری طرح ناک آءوٹ ہوا ۔ بیرسٹراسراراحمدملک نے اہلیان میرپورکوضمنی الیکشن میں اپنے حقوق کی بازیابی اورکرپٹ مافیاکیخلاف بیرسٹرسلطان محمودچوہدری کوووٹ کاسٹ کرنے پرمبارکبادپیش کی اورکہاکہ اب بہت جلدآزادکشمیر میں بھی حقیقی معنوں میں تبدیلی آئے گی اورعوام کے حقوق غضب کرنے والوں کوتگنی کاناچ نچایاجائےگا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں