بیرسٹرسلطان کی ضمنی الیکشن میں جیت ن لیگ اورپیپلزپارٹی کیلئے موت کاسماں ہے ، چوہدری انورشہزاد

کوٹلی(اے جے کے نیوز)بیرسٹرسلطان محمودچوہدری کی ضمنی الیکشن میں جیت پیپلزپارٹی اورن لیگ کیلئے موت کاسماں ہے ۔ عوام کے حقوق پرشب وخون مارنے والوں کوجنرل الیکشن میں براحال کرینگے ۔ پیپلزپارٹی اورن لیگ والوں نے اپنے اپنے دورحکومت میں آزادکشمیرکے وسائل کوبری طرح لوٹا ۔ ان سب لوگوں کابہت جلداحتساب شروع ہوگا ۔ بیرسٹرسلطان محمودچوہدری کوہرانے کیلئے پیپلزپارٹی اورن لیگ کا اتحادبھی کسی کام نہ آیا ۔ اس ضمنی الیکشن سے ایک بات واضح ہوچکی ہے کہ اب عوام موروثی سیاست کوچلنے نہیں دینگے ۔ ان خیالات کا اظہارتحریک انصاف آزادکشمیرکے یوتھ رہنما اورسماجی شخصیت چوہدری انورشہزادنے بیرسٹرسلطان محمودچوہدری کوضمنی الیکشن میں مبارکباددیتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں ایک بات واضح ہوچکی ہے کہ اب عوام بیدارہوچکے ہیں اورموروثی سیاست کوچلنے نہیں دینگے ۔ بیرسٹرسلطان محمودچوہدری کوضمنی الیکشن ہرانے کیلئے عوام کے حقوق پرڈاکہ ڈالنے والی ن لیگ اورپیپلزپارٹی نے اتحادکیاجوان کے کسی کام نہ آیا ۔ اہلیان میرپورنے اپنے بہترمستقبل کیلئے قائدکشمیربیرسٹرسلطان محمودچوہدری کا انتخاب کیاجس پراہلیان میرپورمبارکبادکے مستحق ہیں ۔ چوہدری انورشہزادنے مزیدکہاکہ عوام کے حقوق پرڈاکہ ڈالنے والوں کاجنرل الیکشن میں بہت بُراحال ہوگا اوریہ لوگ احتساب کیلئے تیارہوجائیں کیونکہ بہت جلدآزادکشمیرکے وزیراعظم بیرسٹرسلطان محمودچوہدری ہونگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں