کوٹلی انتظامیہ کی دہشتگردی کسی صورت قبول نہیں ،اسسٹنٹ کمشنرکوٹلی اورملوث پولیس اہلکاران کوکوٹلی بدرکرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،راجہ بابراعظم

کوٹلی(اے جے کے نیوز)انتظامیہ کی دہشتگردی کسی صورت قبول نہیں ۔ پولیس اورانتظامیہ ایسے اوچھے ہتھکنڈے کرکے تاجروں کوکھڈے لائن نہیں لگاسکتی ۔ ہمارے تاجربھائی پرتشدداورگرفتارکرنا انتظامیہ کواسکاجواب دیناہوگا ۔ ہم کسی صورت امن کوخراب نہیں کرناچاہتے ۔ اسسٹنٹ کمشنرکوکوٹلی بدرکرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ ان خیالات کا اظہارجنرل سیکرٹری پراناہسپتال گلی کوٹلی راجہ بابراعظم اوردیگرتاجران نے پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ ساراسال سوئی رہتی ہے اورایک دن اپنی کارکردگی بنانے کے نام پرتاجروں پرتشددکرنایہ کہاں کا انصاف ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنرکوٹلی اورکوٹلی پولیس یہ چاہتے ہیں کہ ان سے کسی قسم کاکوئی سوال نہ ہو انکاجوجی چاہے یہ کریں ۔ راجہ بابراعظم نے مزیدگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہم پرامن لوگ ہیں ،کسی صورت امن خراب کرنانہیں چاہتے مگرجب تک اسسٹنٹ کمشنرکوٹلی اورملوث پولیس اہلکاران کوکوٹلی بدرنہیں کیاجاتاتب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ ہم بھی دیکھتے ہیں کہ عوام کے تحفظ کرنے والے کس حد تک غنڈہ گردی کرتے ہیں ۔ یہ لوگ یادرکھیں کہ یہ ہمارے ٹیکس کے پیسوں پرپلتے ہیں ہم کسی صورت انہیں ایسی غنڈہ گردی کی اجازت نہیں دینگے ۔ اگرانہوں نے اپناوطیرہ تبدیل نہ کیاتونقصان کے ذمہ داریہ خود ہونگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں