میرپور،ضمنی الیکشن،مختلف جماعتوں کی سیرکرنے والے بیرسٹرسلطان کی سیاست دفن ہونے کادن ہے،راجہ شفیق احمدخان

برطانیہ(اے جے کے نیوز)میرپورضمنی الیکشن میں بیرسٹرسلطان کی شکست یقینی،ساری زندگی کشمیرکے نام پرسیاست کرنے والے نام نہادقائدکشمیرنے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم پرایک لفظ بھی کہناگوارہ نہیں کیا ۔ اب عوام بیدارہوچکے ہیں ۔ اب لٹیروں کے جھانسے میں نہیں آئینگے ۔ صرف دوران الیکشن میرپور میں رہنا اورعوام سے ووٹ کی توقع رکھناکھلاتضادہے ۔ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈرچوہدری صہیب سعیدکوعوام ووٹ دیکرایک پڑھے لکھے نوجوان کا انتخاب کرکے خدمت کاموقع دیں ۔ ان خیالات کا اظہارچیئرمین اوورسیزومیڈیا ایڈوائزرمسلم لیگ ن راجہ شفیق احمدخان نے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ بیرسٹرسلطان محمودچوہدری کی سیاست 24 نومبرکودفن ہونے والی ہے ۔ جوشخص صرف دوران الیکشن میرپورکے عوام کواپناچہرہ دیکھاتاہے اس شخص سے بعد میں کیاخیرکی توقع کی جاسکتی ہے ۔ سابق وزیرحکومت چوہدری سعید نے ایم ایل اے بننے کے بعدصرف میرپورکے عوام کوٹائم دیا ۔ عوام کھرے کھوٹے کی پہچان کریں اوراپناووٹ کادرست استعمال کرکے چوہدری صہیب سعیدکوووٹ دیں ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ میرپورکے عوام پڑھے لکھے اوروسیع سوچ کے حامل ہیں ۔ جسطرح 2016 میں انہوں نے نام نہادقائدکشمیرکوچھٹی کادودھ یاددلایاتھا ایک بارپھرضمنی الیکشن میں مختلف جماعتوں کی سیرکرنے والے بیرسٹرسلطان محمودچوہدری کی سیاست کوہمیشہ کیلئے دفن کردیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں