سی آئی اے پولیس کوٹلی کی کارروائی،ملزم گرفتار

کوٹلی(اے جے کے نیوز)سی آئی اے پولیس کوٹلی کی کارروائی،چارسال سے مفرورملزم گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی کوٹلی راجہ اکمل اورڈی ایس پی کوٹلی خواجہ عبدالقیوم کی ہدایت پرمہتاب اسلم نے ہمراہ فیصل حیات،راشدبشیر،مسعودقمر،وقاراحمدکے چارسال قبل اشتہاری ملزم غلام فریدولدعبدالعزیزساکن ڈھوک کشمیریاں راولپنڈی کوگرفتارکرکے حوالات بندکردیا ۔ ملزم غلام فریدپرخواجہ کبیرکے کروڑوں روپے مالیت کے پلاٹ کے کاغذات چوری کرکے پلاٹ فروخت کرنے کا الزام ہے جوتقریباًچارسال سے مفرور تھا ۔ ملزم مجرم مقدمہ نمبر15/61 میں اشتہاری تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں