تھانہ تھوتھال پولیس میرپورکی کارروائی، ملزم گرفتار

میرپور(اے جے کے نیوز)تھانہ تھوتھال پولیس میرپورکی کارروائی،منشیات فروش گرفتار،مقدمہ درج،تفتیش شروع ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع میرپورراجہ عرفان سلیم کی خصوصی ہدایت اورڈی ایس پی چوہدری عنصرکی نگرانی میں ایس ایچ اوتھانہ تھوتھال میرپورزوہیب طاہر نے ابرار،اسداقبال،سہیل حفیظ،کامران صدیق،ذوالفقارعلی اورطاہررفیق کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے عزیزخان ولدمشل خان قوم پٹھان ساکن شمشہ توپشاورحال نظام پلازہ کمرہ نمبر27 نانگی میرپورکو580 گرام چرس گردہ سمیت گرفتارکرلیا ۔ ملزم کیخلاف 9B/CNSA کے تحت مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں