بیرسٹرسلطان محمودچوہدری ایک سال سزا بھگتنے کی گرفت میں آگئے

میرپور(اے جے کے نیوز)میرپوردفترایڈیشنل ڈسڑکٹ وسیشن جج میرپور/ ریٹرنگ آفیسرحلقہ LA3 میرپورکی طرف سے پی ٹی آئی آزادکشمیرکے امیدواربرائے قانون سازاسمبلی بیرسٹرسلطان محمودچوہدری کی جانب سے 15 نومبرکوچوک شہیداں میں ریلی نکالنے اورٹریفک کے نظام میں خلل پیداکرنے سے الیکشن ضابطہ کی خلاف ورزی پرنوٹس جاری کردیاہے اورضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی وجہ بیان کرنے کیلئے 18 نومبرکوطلب کرلیاہے ۔ امیدواربرائے قانون سازاسمبلی بیرسٹرسلطان محمودچوہدری کی طرف سے نکالی گئی ریلی کوالیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سلطان محمودچوہدری امیدوارپاکستان تحریک انصاف 18 نومبر2019 کوحاضرہوکروضاحت کریں چونکہ ریلی کا انعقادالیکشن ضابطہ کی خلاف ورزی ہے جس پرآزادجموں وکشمیرالیکشن آرڈیننس کی دفعہ(5)92AA کے تحت قابل سزاعمل ہے جس کی سزا ایک سال قیدیا ایک لاکھ روپے جرمانہ یادونوں سزائیں مقررہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں