چوہدری انورشہزادکوٹلی یونیورسٹی کے معاملے پرسائلین کی درخواست لیکرچیف سیکرٹری آزادکشمیرکے پاس پہنچ گئے

کوٹلی(اے جے کے نیوز)صدرآزادکشمیرسردارمسعودخان آئندہ چندروز میں کڑتی موضع بنگ پربننے والی کوٹلی یونیورسٹی کی نئی عمارت کی تعمیرکاسنگ بنیادرکھنے کیلئے کوٹلی آرہے ہیں جس پرسیاسی وسماجی یوتھ رہنماتحریک انصاف آزادکشمیرچوہدری انورشہزادسائلین کی درخواست لیکرچیف سیکرٹری آزادکشمیرمظہرراناکے پاس مظفرآبادپہنچ گئے ۔ چوہدری انورشہزادکا اس بارے کہناتھاکہ یہ جگہ متنازع ہے اوراسکاکیس عدالت میں چل رہاہے ۔ ایسے میں متنازعہ جگہ میں عمارت کی تعمیرکاسنگ بنیادرکھنے کیلئے صدرآزادکشمیرکاکوٹلی آناسمجھ سے بالاترہے اوریہ توہین عدالت ہے اورموضع بنگ کے متاثرین سے سراسرنا انصافی ہے ۔ ان کامزیدکہناتھاکہ سنگ بنیادکوموخر کیا جائے ۔ اگر صدرآزادکشمیرسنگ بنیادرکھنے کیلئے کوٹلی آئے توعوام علاقہ ڈھیری،کھلڑاوربنگ نہ صرف بھرپوراحتجاج کرینگے بلکہ اس سلسلے میں ہونے والے نقصان کے ذمہ دارکوٹلی انتظامیہ اوریونیورسٹی انتظامیہ ہوگی ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ہم کسی قسم کی کوئی کشیدگی اختیارنہیں کرناچاہتے اسی وجہ سے ہم نے عدالت کارجوع کیاجوہمارا آئینی حق تھامگریونیورسٹی انتظامیہ نے عدالتی حکم کونہ مانتے ہوئے اوچھے حرکات پراترآئی ہے ۔ چوہدری انورشہزادنے مزیدکہاکہ اگراس سلسلے میں صدرریاست آزادکشمیرکاپروگرام کینسل نہ کیاگیاتواس سلسلے میں ہونے والے نقصان کے ذمہ داریونیورسٹی انتظامیہ اوردیگرادارے ہونگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں