بیرسٹراسرارملک کی کوٹلی آمد،عوامی مقبولیت دیگرجماعتی امیدواروں کے برعکس بڑھ گئی

کوٹلی(اے جے کے نیوز)کوٹلیLA 8اورLA 10کی سیاست میں دن بدن گہماگہمی نظرآنے لگی ۔ جہاں کوٹلی حلقے کے دوحصوں میں تقسیم کیاگیاوہی دوسری طرف نئے نئے امیدواربھی منظرعام پرآچکے ہیں ۔ پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت ہونے کی وجہ سے بہت سے نئے امیدواروں کی خواہش ہے کہ وہ تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں اورمتعددامیدواروں نے اپنی اپنی کمپیئن کابھی آغازکردیاہے ۔ خیریہ تووقت بتائے گاکہ جماعتی ٹکٹ کس کے پلڑے میں ڈلتاہے ۔ دوسری طرف برطانیہ کومستقل طورپرخیرآبادکہہ کرصرف اپنے خطہ کے مجبور،غریب عوام کی بے کسی کودورکرنے کیلئے تین روزقبل بیرسٹراسرارملک کوٹلی آپہنچے جہاں ہولاڑپل میں ان کاپرتپاک استقبال کیاگیا اوروہاں سے کوٹلی انہیں ایک جلوس کی صورت میں لایاگیا ۔ جہاں دلچسپ بات جودیکھنے میں ملی کہ انکے پرتپاک استقبال کیلئے نہ صرف تحریک انصاف کے کارکنان بڑی تعداد میں موجودتھے بلکہ ہرمکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے افرادموجودتھے،جنکاکہناتھاکہ ہم بیرسٹراسراراحمدملک کوکوٹلی آمدپرنہ صرف خوش آمدیدکہتے ہیں بلکہ اگرانہیں پی ٹی آئی کوٹلی سے قانون سازاسمبلی کاٹکٹ دیتی ہے توانکی صورت میں ہم انہیں ووٹ کاسٹ کرینگے ۔ دوسری طرف بیرسٹراسراراحمدملک نے جب سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیاہے تب ہی سے ہرمکتبہ فکرسے تعلق رکھنے والے افرادبذریعہ سوشل میڈیا،برطانیہ میں ان کے اجلاس اورمیٹنگزاورکوٹلی آمدپرپرتپاک استقبال کی صورت میں لانا، انکے ساتھ ہرطرح کاتعاون کرنے کایقین دلاچکے ہیں ۔ ابھی تک کی صورتحال دیکھتے ہوئے یہ بات کہنے میں کوئی حرج نہیں کہ بیرسٹراسراراحمدملک اپنی جماعت کے دوسرے امیدواروں کے برعکس عوامی مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں ۔ اس سلسلہ میں عوام کابذریعہ سوشل میڈیا،ان کے اجلاس اورمیٹنگز میں یہ کہناتھاکہ بیرسٹراسراراحمدملک ایک پڑھے لکھے آدمی ہیں اوروہ واقعی اس خطہ میں تبدیلی لانے کاجذبہ رکھتے ہیں ۔ ٹوٹی نلکوں اورروایتی سیاست کویکسرمستردکرتے ہوئے وہ عام آدمی کواس کے بنیادی حقوق اورمعاشرے میں بہتری لانے کاجذبہ رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم برادری وپارٹی ازم کومستردکرتے ہوئے بیرسٹراسرارکی سپورٹ ووٹ کاسٹ کرکے ثابت کرینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں