کوٹلی پولیس کی کارروائی،ملزم گرفتار، چوری شدہ مال برآمد

کوٹلی(اے جے کے نیوز)تھانہ پولیس کوٹلی کاجرائم پیشہ عناصرکودبوچنے کاسلسلہ جاری ۔ ملزم گرفتار،مقدمہ درج،تفتیش شروع ۔ تفصیلات کے مطابق تیمورلطیف ولدلطیف قوم ملک ساکن کڑتی کوٹلی نے تھانہ پولیس کوٹلی میں ایک درخواست دی جس میں موقف اپنایاگیاکہ میری دوعددبھینسیں جنکی مالیت تقریباًچارلاکھ تھی وہ نامعلوم فردیا افرادچوری کرکے لے گئے ہیں جس پرایس ایچ اوکوٹلی محمدشہزادچوہدری نے پولیس کی خصوصی ٹیم تشکیل دی جن میں عبدالقیوم،محمدبوستان اورراجہ سفیان شامل تھے ۔ پولیس ٹیم نے اپنے ذراءع استعمال کرتے ہوئے احمدسعیدولدمحمدشفیق قوم کمہارساکن پاکپتن کوٹریس کرتے ہوئے ملزم کے زیرقبضہ سے سرقاشدہ دوعددبھینسیں مالیتی تقریباًچارلاکھ برآمدکرلی ۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے حوالات بندکردیاگیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں