آزادکشمیر،خواتین،بچوں اورطالبات کوبلیک میل کرنے والاشیطان گرفتار،پولیس کی کالی بھیڑیں ملزم کوپروٹوکول دینے لگی

مظفرآباد (اے جے کے نیوز)عزتوں کا سوداگر پولیس کا وی آئی پی مہمان بن گیا ۔ دارلحکومت مظفرآباد دسمیت چاروں صوبوں میں سائبر کرائم سرغنہ کو صدر تھانہ نے پروٹوکول دینا شروع کر دیا ۔ ملزم کے خلاف متاثرہ شحص عبدالوحید نے صدر تھانہ میں باقائدہ ایف آئی آر در ج کروائی ہے ۔ صدر تھانہ کے اے ۔ ایس ۔ آئی عبد الخالق نے بلیک میلر بھتہ خور کرائم پیشہ شخص سے مک مکا کر کے سائبر کریمنل کی سرپرستی شروع کر دی ۔ سول سوساءٹی کا شدید احتجاج تفصیلات کے مطابق سائبر کرائم مافیا کے سرغنہ میاں اظہر ولد میاں اشرف ساکنہ چہلہ بانڈی نے آزاد جموں کشمیر اور چاروں صوبوں میں سائبر کرائم کی سرگرمیاں شروع کر رکھی ہیں ۔ جعلی فیس بک آئی ڈی واٹس ایپ بنا کر خواتین ، بچوں ، تاجروں ، سکولز ،کالجز ، یونیورسٹیز، طالبات کو بلیک میل کرتے ہیں ۔ چہلہ وارڈ18 کے رہائشی متاثرہ شخص عبدالوحید ولد عبدالقادر کو سائبر کرائم مافیا کے سرغنہ میاں اظہر نے بلیک میل کیا، بھاری بھتہ طلب کیا ۔ متاثر ہ شخص نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھانہ صدر نے میاں اظہر ولد میا ں اشرف ساکنہ چہلہ بانڈی اور ساتھی خاتون بلیک میلر اختر النساء زوجہ میاں محمد اشرف کے خلاف زیر دفعہ TA; 508,31;PC; ایف آئی آر درج کروائی ۔ تمام ثبوت تھانہ صدر میں جمع کروائے مگر تھانہ صدر کےSHO نے سرغنہ کو گرفتار تو کر لیا مگر پولیس تھانہ صدر میں موجود کالی بھیڑASIعبدالخالق کو عزتوں کے سوداگر خواتین ، بچوں کو بلیک میل کرنے والے بھتہ مافیہ کے سرغنہ نے خرید لیا اورFIR کاروائی رک گئی ۔ واٹس اپ کے بلیک میلر سائبر کرائم غنڈہ کو تحفظ دے دیا گیا ۔ پولیس ذراءع کے مطابق میا ں اظہر نامی کریمنل پرجعل سازی کے درجنوں کیسز درج ہیں ۔ ٹاپ کلاس بلیک میلر اور بھتہ خور ہے ۔ صوبائی بھتہ مافیا سے وابستہ بے شمار خواتین ، بچیوں ، سکول ، کالجز ، یونیورسٹی طالبات گھریلو خواتین کو بلیک میل کر چکا ہے جبکہ فیس بک واٹس آپ میسنجر ٹویٹر، انسٹاگرام، یو ٹیوب کے ذریعے عزتوں کا سوداگر بنا ہوا ہے ۔ دوسری طرف سول سوساءٹی، سماجی تنظیموں ، سائبر کرائم کے سرغنہ میاں اظہر، خاتون سائبر کریمنل اختر النساء کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ انسپکٹر جنرل پولیس صلاح الدین خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معاملہ کا از خود نوٹس لے کر سائبر کریمنل نوجوان میاں اظہر، خاتون اختر النساء کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیں ۔ ملزم کے خلاف کارروائی میں رکاوٹ بننے والے صدر تھانہ کے اے ایس آئی عبدالخالق کو معطل کر کے لائن حاضر کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں