ضلع کوٹلی،تین استانیوں کومعطل کردیاگیا

ہولاڑ(اے جے کے نیوز)میرپورڈویژن کی خاتون ڈویژنل ڈائریکٹرسکولزریحانہ شاہ محمدنے گزشتہ روزتحصیل سہنسہ کے علاقے ہولاڑکے قریبی گاءوں ناڑمندوکے گرلزپرائمری سکول پرچھاپہ مارا،چار میں ایک استانی حاضر،باقی تین کومعطل کردیاگیا ۔ اطلاع کے مطابق خودتعلیمی آفیسرنے چھاپہ عوامی شکایات پرماراجس میں باربارشکایت سامنے آئی تھی کہ اس سکول میں تعینات با اثرگھرانوں کی خواتین استانیوں نے سکول کوٹھیکے پردے رکھاہے ۔ خاص طورپریہ شکایت سامنے آئی کہ ایک استانی کوٹلی اکاءونٹس دفتر میں تعینات ایک با اثراہلکارکی اہلیہ ہے جوکبھی بھی سکول نہیں گئیں لیکن تنخواہ ہرماہ اپنے خاوندکی پوزیشن کے باعث پوری پوری وصول کرتی رہی ہے ۔ ڈویژنل ڈائریکٹرنے مذکورہ با اثرخاتون سمیت تین کومعطل کرکے تنخواہ بندکردی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں