سی آئی اے پولیس کوٹلی کی دبنگ کارروائی ،ملزمان گرفتار،شراب کی سینکڑوں بوتلیں برآمد

کوٹلی(اے جے کے نیوز) ایس پی کوٹلی راجہ اکمل اور ڈی ایس پی کوٹلی خواجہ عبدلقیوم کی ہدایت پر مہتاب اسلم سب انسپکٹر CIA سٹاف کوٹلی کی دبنگ کاروائ ۔ 150 بوتل شراب برامد۔ آجمورخہ 10 نومبر 2019 کو عید میلادالنبی صلی اللہ و علیہ وسلم کے دن ملزمان شراب کی بڑی کھیپ کوٹلی لا رہے تھے کہ مہتاب اسلم سب انسپکٹر، ظہیر احمد سب انسپکٹر، ثاقب بشیر، فیصل حیات تفتیشی ہیڈ کنستبلان، عمران سرفراز ، راشد بشیر، مسعود قمر، ساجد محمود، مرزا ابرار، نے بر وقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان ابرار احمد ولد محمد یعقوب ساکن بگاہ، ثاقب ولد صابر ساکن بنڈہور، نوید ولد زراعت ساکن بگاہ اور عقیل ولد سلیم ساکن ککنی ایک کیری ڈبہ نمبری764/ww-ict میں سوار ہو کر سہنسہ سے کوٹلی کی جانب آ رہے تھے جن کو پولیس نے انوہی سرہوٹھ کے جنگل میں ناکہ بندی کر کے روکا اور زیر استعمال گاڑی کی تلاشی لی تو گاڑی سے توڑوں میں پڑی 150 بوتل اعلی کوالٹی کی شراب برامد ہوائی ۔ پولیس نے شراب قبضہ میں لے کر ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ عوام علاقہ کا ایس پی کوٹلی راجہ اکمل کو اور بلخصوص مہتاب اسلم سب انسپکٹر اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں