میرپورکے شہریوں کولاکھوں کاچونالگانے والانوسربازگرفتار

میرپور(بیورو رپورٹ)میرپور کے شہریوں کو چونا لگانے والا جعلساز گرفتار،. گرفتار شخص نے میرپور کے بیشتر لوگوں کو کاروبار کا جھانسہ دے کر لاکھو ں روپے ہتھیا لیے. رفاق علی ولد امانت علی سیالکوٹ کا رہاشی ہے جو کہ عرصہ دراز سے میرپور میں رہائش پزیر ہے اور جعلی کاسمیٹک شیمپو سرف وغیرہ کا بھی کاروبار کر رہا ہے.مزید انکشافات متوقع. تفصیلات کے مطابق میرپور میں شریف اور سادہ لو ح افراد کو کاروبار کے سہانے خواب دکھا کر لاکھوں روپے ہتھیا چکا ہے جس کی وجہ سے بیشتر شکایات بھی موصول ہو چکی تھی اور رفاق علی نامی نوسرباز جب مطلوبہ رقم جو کہ اسے ادا کرنی ہوتی اس کا چیک دیتا اور جب متاثرہ شخص کاروائی کے لیے تھانہ وغیرہ جاتا تو نوسرباز عدالت کا سہارا لیتے ہوئے چیک پر سٹے آرڈر جاری کروا لیتا .گزشتہ روز سٹے آرڈر خارج ہوتے ہی احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا .دوران تفتیش اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ ملزم رفاق علی میرپور میں ایک جعلی کاسمیٹک شیمپو اور سرف وغیرہ کا گودام چلا رہا ہے جو کہ انسانی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے عوام علاقہ نے ایسے نوسرباز شخص کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں