راولاکوٹ پولیس کی بڑی کارروائی،شراب کی سینکڑوں بوتلیں برآمد،ملزمان گرفتار

راولاکوٹ. (محمدخورشید بیگ ) تھانہ پولیس راولاکوٹ کی بڑی کاروائی، شراب سمگل کرنے کی کوشش ناکام ملزمان گرفتار، ملزما ن سے 168بوتل شراب برآمد، تھانہ پولیس راولاکوٹ نے ڈی آئی جی پونچھ رینج آور ایس ایس پی پونچھ کی خصوصی ہدایت پر کاروائی کرتے ہوئے کوٹلی ستیاں سے تعلق رکھنے والے سید ذوالفقار حسین شاہ ولد صابر حسین شاہ ساکن کوٹلی ستیاں، سید توقیر حسین شاہ ولد سید شبیر حسین شاہ ساکن کوٹلی ستیاں، خاتون ملزمہ مسمات ٰ نصرت بی بی زوجہ ذو الفقار حسین ساکن کوٹلی ستیاں سے 168عدد قیمتی شراب بر آمد کر لی۔ملزمان شراب اپنی پرائیویٹ گاڑی نمبر PF 053ٹیوٹا کرولا سے راولپنڈی سے براستہ ٹائیں ڈھلکوٹ روڈ راولاکوٹ سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے، ملزمان اس سے قبل بھی شراب سمگلنگ اور دیگر وارداتوں میں ملوث رہے ہیں، ایس ایس پی پونچھ چوہدری ذوالقرنین سرفراز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، منشیات فروشوں کے خلاف بلا کسی خوف و خطر، بغیر کسی سفارش کے کاروائی جاری رکھی جائے گی، منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، انہوں نے عوام علاقہ سے اپیل کی کہ وہ جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں پولیس کا ساتھ دیں، عوام کے تعاون کے بغیر منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی میں مشکلات پیش آسکتی ہیں، منشیات فروش قوم کے دشمن ہیں، اس موقع پر ایس ایس پی پونچھ کے ہمراہ ڈی ایس پی سردا ر ظفر خان اور دیگر بھی موجود تھے، اس پولیس کاروائی کی قیادت ایس ایچ او تھانہ راولاکوٹ سردار اعجاز خان نے کی جبکہ ان کے ہمراہ سب انسپکٹر واحد اور دیگر اہلکاران شامل تھے، ملزمان سے برآمد ہونے والے شراب کی مالیت تقریبا چار لاکھ روپے سے زائد ہے۔انہوں نے عوام علاقہ سے کہا کہ وہ منشیات فروشوں کی فوری طور پر اطلاع پولیس کو دیں، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے بارے میں بتانے والے ا فراد کا نام مکمل صیغہ راز میں رکھاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں