مسٹ یونیورسٹی کے طلباپرمزیدبوجھ ڈال دیا گیا

میرپور( بیورو رپورٹ) میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سمسٹر سسٹم ٹرمینل پیپر چیکنگ فیس فی پیپر دو ہزار روپے کر دی، غریب طلباء پر فیسوں کا بوجھ، طلباء کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے تفصیلات کے مطابق مسٹ یونیورسٹی میرپور میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء پر پہلے ہی فیسوں کا بوجھ تھا لیکن اب اگر کسی پیپر طلباء کے کم نمبرات پر پیپر چیکنگ کی فیس میں فی پیپر دو ہزار روپے کر دی گئی جو غریب طلباء پر اضافی بوجھ ڈال دیا گیا ہے جو کہ طلباء کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے طلباء اور ان کے والدین نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فیسوں میں کمی کی جائے اور شاہی خرچے کم کئے جائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں