میرپورضمنی الیکشن،قبضہ مافیانے موروثی سیاست کوپروان چڑھایا،24 نومبرکوقائد کشمیرانکی سیاست کودفنادینگے،قاضی اسد تبسم

کھوئی رٹہ(اے جے کے نیوز)قائدکشمیربیرسٹرسلطان محمودچوہدری میرپورکے ضمنی الیکشن میں دوسرے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط کرواکرمیرپورکاسلطان بنیں گے ۔ اہلیان میرپوراب کرپٹ اورناجائزقبضہ کرنے والے شخص کے کسی فردکوووٹ نہیں دینگے ۔ ایک بارپھرآزادکشمیر میں موروثی سیاست کوپروان چڑھانے والوں کومنہ کی کھانی پڑے گی ۔ اگرناجائزقبضہ کرنے والوں میں ذرابھربھی غیرت کامادہ ہوتاتووہ اپنا امیدوارہی میدان میں نہ اتارتے ۔ بہر کہف انہیں اس بات کا اندازہ آہستہ آہستہ ہورہاہے مگر24 نومبرکوان کی سیاست کودفنادیاجائے گا ۔ ان خیالات کا اظہارتحریک انصاف آزادکشمیرحلقہ کھوئی رٹہ کے سرگرم کارکن قاضی اسدتبسم نے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمودچوہدری 24 نومبرکوایک بارپھرمیرپورکاسلطان بنیں گے ۔ سابق وزیرحکومت چوہدری سعیدنے ایک بار پھرآزادکشمیر میں موروثی سیاست کوپڑوان چڑھانے میں اپناکرداراداکیاجو24 نومبرکوانکی سیاست کے خاتمے کیلئے آخری کیل ثابت ہوگا ۔ اہلیان میرپوربھی ان قبضہ مافیاکی حقیقت جان چکے ہیں اس باربیرسٹرسلطان محمودچوہدری کوووٹ دیکران قبضہ مافیاسے جان چھڑادی جائے گی ۔ قاضی اسدتبسم نے مزیدکہاکہ اگرقبضہ مافیا میں ذرابھرغیرت کامادہ ہوتاتووہ اپنا امیدوارہی میدان میں نہ اتارتے،بہرکہف انہیں قائدکشمیرکی کیمپیئن سے اندازہ ہوگیاہوگاکہ ان کی ضمانتیں ضمنی الیکشن میں ضبط ہوجائے گی ۔ جسکاعملی ثبوت اہلیان میرپور24 نومبرکوووٹ دیکرقبضہ مافیاکی سیاست کوہمیشہ کیلئے دفنادینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں