تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال چڑہوئی میں ڈاکٹرکی عدم دستیابی کے باعث خاتون کی ہلاکت ، وزیرصحت سختی سے نوٹس لیں ،راجہ شفیق احمدخان

رطانیہ(اے جے کے نیوز)تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال چڑہوئی میں ڈاکٹرکی عدم دستیابی کے باعث خاتون کی ہلاکت لمحہ فکریہ ہے ۔ ایک انسانی جان کاکوئی نعم البدل نہیں ہوسکتا ۔ ڈاکٹرحضرات بھاری بھرکم تنخواہیں وصول کرتے ہیں اوراپنے فراءض سے غفلت اللہ پاک کے حضورکیاجواب دینگے ۔ وزیرصحت آزادکشمیرکوسختی سے نوٹس لیناچاہیے،ایسی

وچھی حرکات وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرکے ویژن کی ساکھ کومتاثرکرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارچیئرمین مسلم لیگ ن ومیڈیا ایڈوائزرمسلم لیگ ن راجہ شفیق احمدخان نے اپنے مذمتی بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال چڑہوئی میں ڈاکٹرکی عدم دستیابی خاتون کی موت کاسبب بنا ۔ ڈاکٹرحضرات کی غفلت معافی کے قابل نہیں ۔ ڈاکٹرحضرات کی اس حرکت سے ایک خاتون کی موت جسکاکوئی نعم البدل نہیں ہوسکتا ۔ راجہ شفیق احمدخان نے مزیدکہاکہ تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال چڑہوئی کی ابترصورتحال،ڈاکٹروں کی عدم دستیابی کے باعث خاتون کی ہلاکت،آئے روزشکایات اورعوام کومیڈیکل ریلیف نہ ملنا افسوسناک ہے ۔ ڈاکٹرحضرات بھاری برقم تنخواہیں وصول کرتے ہیں اوراپنے فراءض انجام نہ دینادنیا اورآخرت میں جوابدہ ہونگے ۔ ہم وزیرصحت سے پرزورمطالبہ کرتے ہیں اس واقعہ کافی الفورنوٹس لیتے ہوئے سخت سے سخت کارروائی کرکے دوسروں کیلئے نشان عبرت بنایاجائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں