وزیراعظم پاکستان عمران خان کے قریبی ساتھی انتقال کرگئے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کرکٹ آرگنائزر اورسابق فرسٹ کلاس کرکٹرعاشق حسین قریشی کے انتقال پر وزیراعظم کا گہرے افسوس کا اظہار ۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ’’ہمدمِ دیرینہ عاشق قریشی کی گزشتہ شب رحلت سینہ چھلنی کرگئی۔آزمائش کی ہر گھڑی میں ہمیشہ انہیں ساتھ ہی پایا۔ شوکت خانم کی بنیاد ڈالنے لگا تو وہ ساتھ تھے، تحریک انصاف کی تشکیل کامرحلہ آیا تو بطور بانی رکن انہیں شانہ بشانہ پایا۔ایک شریف النفس/عظیم انسان کے طور پر انکا ذکر زندہ رہے گا۔ یاد رہے کہ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر عاشق حسین قریشی گزشتہ رات حرکت قلب
بند ہونے سے انتقال کر گئے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں